دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 445 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 445

445 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری (سيرة الرسول صلى ال میں مصنفہ طاہر القادری۔جلد ہشتم۔ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز۔ص65) ایک اور مصنف میجر غلام نصیر صاحب تو اپنے غیر اسلامی تصورات سے اتنا مغلوب ہوئے کہ جہاد کے بارے میں اپنی تحقیق کا خلاصہ لکھتے ہوئے یہ بھی لکھ گئے : ” قتال کفار ہی اصل جہاد ہے۔ایسے قتال اور ایسے جہاد پر ہمیں فخر ہے۔اے نبی صلی الم کے وارثو اُٹھو اور مسلمانوں کو دعوتِ قتال دو۔“ (وقت کی پکار۔الجہاد الجہاد مصنفہ میجر شیخ غلام نصیر ،ناشر جنگ پبلیکیشنز ص80) لیکن اب اٹارنی جنرل صاحب ایک مخمصے میں پڑ گئے۔ایک طرف تو وہ یہ کہہ بیٹھے تھے کہ جبر کے ذریعہ عقائد بدلنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اور دوسری طرف وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تعلیم اعتراض بھی کرنا چاہتے تھے کہ مہدی اور مسیح کے ظہور کے ساتھ اسلام اپنی حقانیت اور دلائل کے ساتھ پھیلے گا نہ کہ کسی جنگ کے نتیجے میں۔اب اس مرحلہ پر جو گفتگو ہوئی وہ پیش کی جاتی ہے۔ข حضرت خلیفة المسیح الثالث نے فرمایا کہ مسلمانوں میں جو خونی مہدی کا انتظار ہے وہ ایک ایسے وجود کا انتظار ہے جو کہ امن کا انتظار کئے بغیر جہاد کا اعلان کر دے گا۔اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے فرمایا:۔”ایک یہ مطلب نہیں لیا جاتا۔بعض مسلمانوں کا یہ خیال ہے۔میری سمجھ کے مطابق جب مہدی آئے گا اسلام پھیل جائے گا۔چونکہ جہاد کفار کے خلاف ہوتا ہے اس لئے کوئی ضرورت نہیں ہوگی جہاد کی۔“