دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 444 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 444

444 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری تلوار کا بہت کچھ ہاتھ ہے اور اسلام صرف دفاع کے لئے جنگ نہیں بلکہ جارحیت کے لئے جنگ کی اجازت بلکہ حکم دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان غلط نظریات کی تردید فرمائی ہے۔۔کچھ دیر ھ دیر کے بعد ہم مودودی صاحب کا یہ دعویٰ درج کریں گے کہ اسلام کی اشاعت میں تلوار کا نہایت اہم حصہ ہے۔اس حوالے سے مودودی صاحب اور جماعت اسلامی کے خیالات تو واضح ہو جاتے ہیں۔پاکستان کے مشہور مصنف اور مذہبی شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے خیالات ملاحظہ ہوں۔وہ لکھتے ہیں: وو۔۔جارحیت کا ذکر معذرت خواہانہ انداز میں کرنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں باطل کا سر کچلنے کے لئے جارحانہ اقدام کے بغیر چارہ ممکن نہیں۔گھر میں بیٹھ کر اپنے آپ کو صرف مدافعت تک محدود کر دینے سے غلبہ حق کا ہر تصور ہوا میں تحلیل ہو کر رہ جائے گا۔“ پھر لکھتے ہیں : ول (سيرة الرسول صلى الم۔مصنفہ طاہر القادری۔جلد ہشتم۔ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز - ص63) بد قسمتی سے دور حاضر کے سیرت نگاروں نے مستشرقین کے بے بنیاد اعتراضات سے خائف ہو کر جہاد کو مدافعانہ جنگ سے تعبیر کرنا شروع کر دیا۔“ (سيرة الرسول صلى الم۔مصنفہ طاہر القادری۔جلد ہشتم۔ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز ص64) اس کے بعد طاہر القادری صاحب یہ خوفناک نتیجہ نکالتے ہیں۔مسلمانوں کی ساری جنگیں مدافعانہ (defensive) نہیں تھیں۔محض دفاع کمزوروں کا ہتھیار ہے حالانکہ اسلام کسی کمزوری کا نہیں خیر کی قوت کثیر کا نام ہے۔“