دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 380 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 380

380 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری I will just draw the attention of the honourable memebers that we have decided certain things about the programme۔I want to tell to the honourble members that the attorney general needs a week to prepare what he has done in six days۔It takes at least a week for preperation۔We also need a week for the preperation of our record۔Only then we can supply to the honourable memebers the copies of the record۔Without which we cannot proceed further۔۔۔۔۔So today will be the last day۔Rather this meeting will be the last for the cross examination۔But the cross examination will continue۔The date will be fixed and will be announced۔یعنی اٹارنی جنرل صاحب فرما رہے تھے کہ ہم نے ابھی یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ان اجلاسات کو تقریباً ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دیا جائے کیونکہ اٹارنی جنرل صاحب نے جو کچھ ان چھ دنوں میں کیا ہے اس کے پیش نظر وہ تیاری کر سکیں۔اور ریکارڈ تیار کیا جا سکے تا کہ مزید پیش رفت ہو سکے۔آج اس کارروائی کا آخری دن ہو گا اور یہ اجلاس آخری اجلاس ہو گا۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کر دیا جائے گا۔اور سوالات کا سلسلہ جاری رہے گا۔اب اس مرحلہ پر ہم اس حیران کن پیش رفت کا جائزہ لیتے ہیں۔اسمبلی نے سٹیرنگ کمیٹی قائم کی تھی اور اس کمیٹی کا لائحہ عمل بھی طے کیا تھا۔باوجود جماعت کے مطالبہ کے جماعت کو مطلع نہیں کیا گیا تھا کہ اور چھ سوال کیے جائیں گے۔اور ظاہر ہے کہ اٹارنی جنرل صاحب کے علم میں تھا کہ وہ کیا سوالات پوچھیں گے روز سے مسلسل سوالات کا سلسلہ جاری تھا ابھی اس موضوع پر سوالات شروع بھی نہیں ہوئے تھے جن پر تحقیق کرنے کے لیے پوری اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی اور اٹارنی جنرل صاحب یہ فرما رہے تھے کہ انہیں