دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 377 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 377

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 377 اگر کوئی شخص مرزا غلام احمد صاحب کے دعاوی پر واجبی غور کرنے کے بعد دیانتداری سے اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ آپ کا دعویٰ غلط تھا تو کیا پھر بھی وہ مسلمان رہے گا؟“ اس پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے فرمایا۔”جی ہاں عام اصطلاح میں وہ پھر بھی مسلمان سمجھا جائے گا۔“ پھر 14 / جنوری کی کارروائی میں یہ سوال ایک اور رنگ میں کیا گیا۔تحقیقاتی عدالت جو کیانی اور منیر پر مشتمل تھی نے دریافت کیا۔، یا ایک بچے نبی کا انکار کفر نہیں ؟" مقصد یہ تھا کہ جب آپ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سچا نبی سمجھتے ہیں تو پھر کیا ان کا انکار کرنے والوں کا کفر کہیں گے؟ اس کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔”ہاں یہ کفر ہے۔لیکن کفر دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک وہ جس سے کوئی ملت سے خارج ہو جاتا ہے۔دوسرا وہ جس سے وہ ملت سے خارج نہیں ہوتا۔کلمہ طیبہ کا انکار پہلی قسم کا کفر ہے۔دوسری قسم کا کفر اس سے کم درجہ کی بد عقیدیوں سے پیدا ہوتا ہے۔“ اور ہم پہلے ہی یہ بیان کر چکے ہیں کہ احادیث میں اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنے والے اور اپنے باپ سے بیزار ہونے والے ، نسب پر طعن کرنے والے، میت پر چلا کر رونے