دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 322 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 322

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 322 (بحار الانوار جزء 45ص59) حضرت امام جعفر صادق اور حضرت امام باقر نے خدا کے رسولوں کو قتل کرنے والوں یا اس کی کوشش کرنے والوں کو ذریۃ البغایا قرار دیا ہے۔العلل ج 1 ص 57 مع اختلاف في السند و العبارة بحوالہ : مسطرفات السرائر۔ابن اور میں الحلی جلد 1 ص105۔مستدرک سفینة البحار المؤلف : العلامه آیت الله الشيخ على النمازی) اسی طرح حضرت امام جعفر صادق کا قول ہے:۔” جو شخص ہمارے ساتھ محبت کرتا ہے وہ تو اچھے آدم کا نطفہ ہے اور جو ہم سے عداوت رکھتا ہے وہ نطفہ شیطان ہے۔امام باقر فرماتے ہیں:۔” خدا کی قسم ہماری جماعت کے سوا تمام لوگ ذریۃ البغایا ہیں۔“ فروع کافی جلد 2 كتاب النكاح ص 216) (فروع کافی حصہ سوئم کتاب الروضہ ص135 مطبوعہ نول کشور) حضرت امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں:۔جو حضرت عائشہ پر زنا کی تہمت لگائے وہ حرامزادہ ہے۔،، (كتاب الوصیّت ص 39 مطبوعہ حیدر آباد)