دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 290
290 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری حضور نے سید آلِ حسن صاحب کے اس استفسار کے یہ حوالے پڑھے جس کو مولوی رحمت اللہ مہاجر مکی کی کتاب ”ازالہ اوہام“ میں درج کیا گیا ہے دو پس تربیت حضرت عیسی از روئے حکمت بہت ہی ناقص ٹھہری۔“ ( استفسار 107) حضرت عیسی کے معجزات کے بارے میں سید آلِ حسن صاحب نے لکھا:۔حضرت عیسی کا معجزہ احیاء میت کا بعض بھان متی کرتے پھرتے ہیں کہ ایک آدمی کا سر کاٹ ڈالا۔اس کے بعد کے سامنے دھڑ سے ملا کر کہا : اٹھ کھڑا ہو۔وہ اُٹھ کھڑا ہوا۔“ (استفسار ص336) اشیاع اور ارمیہ اور عیسی علیہ السلام کی عیب گوئیاں قواعد نجوم و رمل سے بخوبی نکل سکتی ہیں۔“۔( استفسار ص336) یسوع نے کہا کہ لومڑیوں کی اپنی کہوئیں ہیں اور پرندوں کی اپنی بسیریں ہیں پر میرے لئے کہیں سر رکھنے کی جگہ نہیں۔دیکھو یہ شاعرانہ مبالغہ ہے۔دنیا کی تنگی کی شکایت کرنا ، انج ترین امور ہے۔“ حضرت عیسی نے انداز خطاب کے بارے میں سید آلِ حسن صاحب لکھتے ہیں۔( استفسار ص334) ”حضرت عیسی ایک انجیر کے درخت پر صرف اس جہت سے کہ اسمیں پھل نہ تھے خفا ہوئے۔پس جمادات پر خفا ہونا کمال جہالت کی بات ہے۔“ ( استفسار۔ص417)