دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 201
دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 201 نیچری زندیق ہیں دشمنانِ دین ہیں، فاسق ہیں انہیں اسلام سے اصلا لگاؤ نہیں۔وہ سخت خبیث کافر مرتد ہیں ان کی کلمہ گوئی اور نماز بقبلہ محض بے سود اور ان کی تاویلین سراسر مردود جو ان کے کفر میں شک کرے خود کافر ہے۔وہ دین سے نکل گئے نرے ملحد ہیں۔(صفحہ 31) رافضی دین سے خارج ہیں۔نرے ملحد۔اسلام و ملت سے باہر ہیں۔(صفحہ 32) وہابی فاجر ہیں۔دین و سنت کے دشمن ہیں۔یہ شیطان کا گروہ ہیں۔(صفحہ 32) سرور غریزی فتاویٰ عزیزی “ میں لکھا ہے کہ جب مولانا شاہ عبد العزیز صاحب دہلوی سے ایک سوال پوچھا تو آپ نے فرمایا:۔”بلاشبہ فرقہ امامیہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت سے منکر ہیں اور کتب فقہ میں مذکور ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت سے جس نے انکار کیا تو وہ اجماع قطعی کا منکر ہوا اور وہ کافر ہو گیا۔66 سرورِ غریزی۔فتاوی عزیزی جلد اول اردو ترجمہ۔ص440۔باہتمام محمد فخر الدین۔فخر المطابع لکھنو) صرف دوسرے فرقوں کی طرف سے شیعہ حضرات پر کفر کے فتوے نہیں لگائے جا رہے تھے بلکہ شیعہ حضرات نے بھی فتویٰ دیا کہ صرف شیعہ جنت میں جائیں گے اور باقی جہنم میں جائیں گے۔چنانچہ ممتاز شیعہ عالم سید علی حائری صاحب کا فتویٰ تھا:۔