دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 153 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 153

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 153 ہے۔یہ بالکل غیر متعلقہ سوالات تھے۔جماعت احمدیہ میں خلافت کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟ خلافت کا کیا مقام ہے ؟ خلافت کے احکامات کا مقام کیا ہے ؟ یہ احمدیوں کا مسئلہ ہے۔قومی اسمبلی کا اس سے کوئی سروکار نہیں تھا۔واضح رہے کہ یہ قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کی کارروائی ہو رہی تھی اور قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کی کارروائی جس قاعدہ کے تحت ہوتی ہے ، اس کے الفاظ یہ ہیں۔(B) Special Committees: The assembly may by motion appoint a special committee, which shall have such composition and functions as may be specified in the motion۔(National Assembly of Pakistan, Rules of procedures and conduct of business in the National Assembly 2007p84) اس قاعدہ سے ظاہر ہے کہ سپیشل کمیٹی کی کارروائی اس کام کی حدود کی پابند ہوتی ہے جو کہ اس کے لئے قومی اسمبلی نے متعین کئے ہیں اور یہ کمیٹی اس کام کو سر انجام دے کر اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرتی ہے اور اس سپیشل کمیٹی کے لئے یہ کام مقرر ہوا تھا کہ یہ فیصلہ کرے کہ جو شخص آنحضرت صلی کم کو آخری نبی نہیں تسلیم کرتا ، اس کی اسلام میں کیا حیثیت ہے؟ اب اس معاملہ پر جماعت احمدیہ کا موقف محضر نامہ کی صورت میں اور جماعت احمدیہ کے مخالف ممبران اسمبلی کا موقف اور محضر نامہ کا جواب بھی تحریری صورت میں سامنے آ چکا تھا۔اس پس منظر میں یہی توقع کی جا سکتی تھی کہ اب سپیشل کمیٹی میں سوالات اس متعلقہ موضوع پر ہوں گے لیکن اتنے دنوں کی کارروائی میں کچھ اور ہی منظر سامنے آتا رہا۔