دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 118
118 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری پیش کی تو ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ کارروائی In Camera ہو گی۔تمام ایوان کا سپیشل کمیٹی کے طور پر اجلاس شروع ہو ا تو پھر یہ قانون منظور کیا گیا کہ کارروائی In Camera ہو گی۔آخر وزیر اعظم سے لے کر نیچے تک سب کو رس میں اس بات کاور د کیوں کر رہے تھے کہ کارروائی خفیہ ہو اور سرکاری اعلان کے علاوہ اس پر کوئی بات پبلک میں نہ آئے۔یہ اس لیے تھا کہ نوے سال کا تجربہ انہیں یہ بات تو سکھا چکا تھا کہ وہ دلائل میں جماعت احمدیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ورنہ جماعت نے جن پر ہر قسم کے مظالم ہو رہے تھے کبھی اس بات کا مطالبہ پیش ہی نہیں کیا تھا کہ اس کارروائی کو منظر عام پر نہ لا یا جائے۔تین جولائی کو کارروائی پھر سے شروع ہوئی اور مزید قواعد بنائے گئے اور ایک بار پھر In Camera یعنی خفیہ کارروائی کے اصول کا سختی سے اعادہ کیا گیا۔منظور شدہ قواعد میں قاعدہ نمبر 3 یہ تھا۔Secret Sittings -The sittings of the committee shall be held in camera and no strangers shall be permitted to be present at the sittings except the secretary and secretary Ministry of law and parliamentary affairs, and such officers and staff as the chairman may direct۔یعنی کمیٹی کے اجلاسات خفیہ ہوں گے اور سوائے سیکریٹری اور سیکریٹری وزارت قانون اور پارلیمانی امور اور ان افسران کے علاوہ جن کی بابت صاحب صدر ہدایت جاری کریں کوئی شخص ان اجلاسات کو ملاحظہ نہیں کر سکے گا۔ویسے تو اپوزیشن اور حکومت کے اراکین ہر معاملہ میں ایک دوسرے سے دست و گریبان رہتے تھے لیکن اس معاملہ میں اپوزیشن کی طرف سے بھی یہ نکتہ اعتراض نہیں اُٹھایا گیا کہ اس قدر خفیہ کارروائی کی ضرروت کیا ہے۔انہیں بھی یہی منظور تھا کہ اس کارروائی کو منظر عام پر نہ لایا جائے۔(34) اس اجلاس میں بارہ رکنی ایک راہبر کمیٹی (Committee Steering) بھی قائم کی گئی جس میں اپوزیشن اور حکومت دونوں کے اراکین شامل تھے۔بعد میں اس میں مزید اراکین کا اضافہ کر دیا گیا۔اور یہ طے پایا کہ 6 / جولائی کی صبح کو راہبر کمیٹی کا اجلاس ہو اور اسی شام کو پوری قومی اسمبلی پر مشتمل سپیشل کمیٹی کا اجلاس ہو۔وزیر قانون عبد الحفیظ پیر زادہ صاحب اس راہبر کمیٹی کے کنویز مقرر ہوئے اور یہ فیصلہ ہوا کہ 6 جولائی کی صبح کو اس راہبر کمیٹی کا اجلاس ہو گا اور شام کو پورے ایوان پر مشتمل سپیشل کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔