دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 514 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 514

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 514 جب ہم نے یہ سوال ڈاکٹر مبشر حسن صاحب سے کیا کہ پھر یہ کارروائی بعد میں شائع کیوں نہ کی گئی تو ان کا جواب یہ تھا۔ڈاکٹر مبشر حسن صاحب: (مسکراتے ہوئے) اگر کرنی ہوتی تو خفیہ کیوں ہوتی۔سلطان: تو مطلب قوم کا حق تو ہے ناں کہ وہ جانے اندر کیا ہوا۔ڈاکٹر مبشر حسن صاحب: قوم کا کوئی حق نہیں۔قوم کا حق ہے غلامی میں رہنا اور حکم بجا لانا۔اس کارروائی کو خفیہ کیوں رکھا گیا اس کے بارے میں 1985ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ” نے فرمایا:۔”1974 میں حکومت نے اپنے فیصلے کے دوران جماعت کو موقع تو دیا اور چودہ دن قومی اسمبلی میں سوال و جواب ہو تے رہے۔جماعت نے اپنا موقف تحریری طور پر بھی پیش کیا لیکن ساتھ ہی چونکہ وہ بڑی ہوشیار اور چالاک حکومت تھی اس نے قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران ہی یہ محسوس کر لیا تھا کہ اگر یہ باتیں عام ہو گئیں اور سوال و جواب پر مشتمل اسمبلی کی کارروائی اور اس کی جملہ روئیداد دنیا کے سامنے پیش کر دی گئی تو حکومت کا مقصد حل نہیں ہو سکے گا بلکہ برعکس نتیجہ نکل سکتا ہے۔چنانچہ اس وقت کی حکومت نے اس خطرہ کی پیش بندی اس طرح کی کہ جماعت کو قانوناً اور حکماً پابند کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں جو بھی کارروائی ہو رہی ہے اس کا کوئی نوٹ یا کوئی ریکارڈنگ اپنے پاس نہیں رکھیں گے اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ حکومت اس کارروائی کو دنیا میں ظاہر نہیں ہونے دے گی۔“ خطبات طاہر جلد 4 ص 56)