دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 446
446 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری اب اٹارنی جنرل صاحب اس بات کی نفی کر رہے تھے جو انہوں نے چند لمحوں پہلے کی تھی۔وہ یہ واضح نہیں کر رہے تھے کہ آخر مہدی کے دور میں ان کے نزدیک اسلام کس طرح پھیلے گا۔اگر وہ یہ کہہ دیتے کہ تبلیغ کے ساتھ پھیلے گا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بات کی تائید ہو جاتی اور اگر یہ کہتے کہ تلوار کے ساتھ پھیلے گا تو یہ خلاف عقل ہوتا۔ان کی بات کا یہی مطلب لیا جا سکتا تھا کہ اسلام کو اپنے پھیلنے کے لئے قتال کی ضرورت ہے اور جب مہدی کے زمانہ میں اسلام پھیل جائے گا تو ایسے جہاد کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس پر حضور نے فرمایا:۔”وہی پھر کہ اسلام کو تلوار کی ضرورت ہے اپنی اشاعت کے لئے۔“ اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے فرمایا:۔نہیں میں تلوار کی بات نہیں کر رہا ہوں۔۔۔کہ جب مہدی آئے گا تو اس کے بعد اسلام پھیل جائے گا ساری دنیا میں “۔اس پر حضور نے بات کو واضح کرنے کے لئے پھر سوال دہرایا۔66 کس طرح پھیلے گا۔وہاں وہ لکھا ہوا ہے۔۔۔“ اب اٹارنی جنرل صاحب بے بس تھے انہوں نے چار و ناچار ان الفاظ میں اعتراف تلوار کے 66 شاید یہ کہہ کر انہیں خیال آیا کہ وہ ایک نہایت خلاف عقل بات کہہ رہے ہیں اور انہوں نے اپنا جملہ ادھورا چھوڑا۔