دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 406 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 406

406 وو دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری نہیں وہ کسی دوسرےvolume کا ہو گا۔“ شاید ان کی مراد تھی کہ یہ صفحہ نمبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام کتب کے مجموعے ” روحانی خزائن “ کا ہو گا۔اس پر حضور نے ارشاد فرمایا کہ اس volume میں بھی یہ کتاب صفحہ 144 پر ختم ہو جاتی ہے۔اب اٹارنی جنرل صاحب بے بس تھے۔اس کے جواب میں بیٹی بختیار صاحب حیرت سے یہی دہراتے رہے کہ کیا وہ حوالہ ہے ہی نہیں۔انہوں نے کہا:۔نہیں ہے بالکل ؟“ حضور نے انہیں بے یقینی کے جنجال سے نکالنے کے لئے فرمایا:۔دد نہیں ہے۔" اب یحییٰ بختیار صاحب بولے:۔" ٹھیک ہے ، ہم دیکھ لیں گے۔“ ، کارروائی کئی روز چل کر ختم ہو گئی لیکن اٹارنی جنرل صاحب ثبوت پیش نہ کر سکے۔ہمارے لئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ اگر ایک کتاب کے سولہ صفحے ہیں تو اس کے صفحہ نمبر 193 پر اٹارنی جنرل صاحب کیا دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے یہ سب حوالے غلط ثابت ہو رہے تھے۔اُٹھائے گئے اعتراضات کی بنیاد یہ خود ساختہ حوالے تھے۔اگر یہ حوالے ہی صحیح نہیں تھے تو پھر ان اعتراضات کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی تھی۔سب ممبران کے لئے یہ بات باعث شرم تھی کہ ان کے پیش کئے گئے اعتراضات کا یہ حشر ہو رہا ہے۔اس