دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 25
دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 25 جگہ بنانے کے لیے دیگر ذرائع کا سہارا لینا ہو گا۔جماعت کی مخالفت میں پیش پیش جریدہ چٹان میں انتخابات کے بعد ایک مضمون شائع ہوا جس کا عنوان تھا " انتخابات کے حیرت کدے"۔اس میں مضمون نگار نے لکھا اب پاکستان میں مسئلہ اسلام کے نفاذ کا نہیں، اس کے تحفظ کا پیدا ہو گیا ہے۔اسی طرح مسئلہ جمہوریت کے تجربے کا نہیں بلکہ جمہوریت کے خطرناک نتائج سے ملک کو بچانے کا ہے۔عوام دھوکے میں آسکتے ہیں اور آگئے ہیں۔اور آئندہ بھی آ سکتے ہیں۔اس لئے مزید جمہوری تجربہ خطرناک ہو گا۔صورتِ حال کے مطابق جمہور سے راہنمائی حاصل کرنے کی بجائے جمہور کو راہنمائی دی جائے اور صحیح اور با مقصد انقلاب کی تیاری کی جائے۔“ ہفت روزہ چٹان، 11 دسمبر 1970ء ص 9) یہ بات ظاہر ہے کہ انتخابات میں مکمل شکست کے بعد نام نہاد مذہبی سیاستدان اب چور دروازے کے ذریعہ سیاسی منظر میں اور پھر اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ان کو اس قسم کے مسئلہ سے دو چار ہونا پڑتا ہے ، وہ جماعت احمدیہ کے خلاف مہم چلا کر اپنا یہ مقصد پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انتخابات کے بعد انتقالِ اقتدار سے قبل 1971ء کی جنگ کا دردناک مرحلہ آیا اور اس کے نتیجہ میں پاکستان دولخت ہو A Man of God, by Iain Adamson, George Shepherd Publishers, page 95 -92 (1) (2) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمد یہ 1973ء ص 11-12 (3) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمد یہ 1973ء ص 16۔(4) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمدیہ 1973ء ص 19 تا 21 (5) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمد یہ 1973ءص30۔31 (6) رپورٹ ہنگامی مجلس مشاورت جماعت احمد یہ 1973ء ص 29 (7) چٹان 10 / اگست 1970ء ص6 (8) چٹان 20 / جولائی 1970 ء ص 6،4 (9) چٹان 17 / اگست 1970 ء ص 4