دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 174
174 It is upto you دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری یعنی اس صورت میں ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح ہمارے حقوق محفوظ کئے جائیں۔اس پیشکش کے مسترد ہونے پر اٹارنی جنرل صاحب نے کہا یعنی: ” آپ کی مرضی“ اس پر حضور نے فرمایا ”ہاں بالکل“ قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی میں ان الفاظ میں یہ پیشکش کی گئی اور پیشکش کی گئی اور حضرت امام جماعت احمدیہ نے واضح الفاظ میں اس پیشکش کو مسترد فرما دیا۔ہر پڑھنے والا خود رائے قائم کر سکتا ہے کہ کس کا موقف اصولوں پر قائم تھا۔اس موضوع پر مزید کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں۔اس دو ٹوک جواب کے بعد بیٹی بختیار صاحب کے سوالات کی ڈولتی ہوئی ناؤ نے کسی اور سمت کا رخ کیا۔انہوں نے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے 21جون1974 کے خطبہ جمعہ کا یہ حوالہ پڑھا ”خدا تعالیٰ اپنے فعل سے ثابت کرے گا کون مومن ہے اور کون کافر ہے۔“ وہ محض ایک فقرہ پڑھ رہے تھے۔ہم پورا اقتباس درج کر دیتے ہیں پس تم وہ بات کیوں کرتے ہو جس کا تمہیں تمہارے اس دستور نے حق نہیں دیا جس دستور کو تم نے ہاتھ میں پکڑ کر دنیا میں یہ اعلان کیا تھا کہ دیکھو کتنا اچھا اور کتنا حسین دستور ہے۔آج اس دستور کی مٹی پلید کرنے کی کوشش نہ کرو اور اس جھگڑے میں نہ پڑو اور اسے خدا پر چھوڑ دو کیونکہ مذہب دل کا معاملہ ہے۔خدا تعالیٰ اپنے