دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 158 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 158

158 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری تھا۔اس پر انہوں نے یہ اعتراض پیش کیا کہ اس آرٹیکل میں جس میں مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے پہلے یہ عبارت موجود ہے۔Subject to law, public order and morality-: یعنی یہ آزادی قانون ، امن عامہ اور اخلاقیات کی حدود کی پابند ہو گی۔ہم اس کے متعلق کچھ عرض کرنے سے قبل اس آرٹیکل کی پوری عبارت درج کر دیتے ہیں:۔20۔Freedom to profess religion and to manage religious institution Subject to law, public order and morality: (a) Every citizen shall have the right to profess, practice and propagate his religion and (b) Every religious denomination and every sect thereof shall have the right to establish, maintain and manage its religious institutions۔اٹارنی جنرل صاحب کا کہنا یہ تھا اس آرٹیکل کی رو سے اگر اس قسم کی کوئی قانون سازی کی جائے تو احمدیوں کی یا کسی اور گروہ کی مذہبی آزادی پر قدغن لگائی جا سکتی ہے۔حالانکہ آئین کی رو سے یہ دعویٰ بالکل غلط تھا۔حقیقت یہ تھی کہ