غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم — Page 56
56 ادنی غلام اور عاجز بندے اپنے اس خالق و مالک کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے مدینہ میں داخل ہوتے ہیں۔اے سید الانبیاء! یہ وہ تواضع اور خاکساری ہی تو تھی جس کا حسین لباس پہن کر تو سات آسمانوں کی رفعتیں بھی پیچھے چھوڑ گیا۔اے معلم اخلاق تجھ پر ہزاروں درود تو نے اپنے عملی نمونہ سے خلق عظیم کا درس دیا۔اے صاحب خلق عظیم! تیری عظمتوں کو سلام کہ تجھ جیسا کوئی تھا ہے نہ ہوگا۔ز ہے خلق کامل زہے حسن نام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامُ