خدا کی قسم — Page 5
خدا کی قسم پیش لفظ 5 LO مسلمانوں کا عام عقیدہ یہ ہے کہ اس آخری زمانے میں حضرت عیسی ابن مریم آسمان سے بجسده العنصر می نازل ہوں گے اور امت محمدیہ میں حضرت امام مہدی علیہ السلام ظاہر ہونگے اور دونوں شخصیتوں مل کر دین اسلام کی اشاعت کریں گے۔گو یا عام مسلمان اس آخری زمانہ میں دو روحانی شی کے ظہور کے منتظر ہیں۔مگر قرآن مجید اور احادیث صحاح ستہ سے یہ بات ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام جو رَسُولًا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ “ (سورت آل عمران ) تھے وہ قریباً دو ہزار سال قبل دیگر انبیاء علیہم السلام کی طرح وفات پاچکے ہیں۔نہ وہ اس جسم خاکی سے آسمان پر گئے اور نہ ہی وہاں زندہ ہیں اور نہ ہی وہ اس جسدِ خاکی کے ساتھ اس زمانہ میں دنیا میں نازل ہوں گے۔ہاں البتہ احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ تجدید دین اور اصلاح امت کے لئے امت محمدیہ میں ہی ایک شخص ظاہر ہوگا جسے اسلامی اصطلاح میں الامام المہدی کہا جاتا ہے۔اور وہی روحانی اعتبار سے حضرت مسیح بن مریم کا مثیل ہوگا۔چنانچہ احادیث نبویہ میں آیا ہے: الف- وَلَا الْمَهْدِئُ إِلَّا عِيسَى ابْنِ مَرْيَم (سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب شدت الزمان صفحہ 458 حدیث نمبر 4039 جلد سوم۔ناشر اعتقاد پبلشنگ ہاؤس نئی دلی مترجم مولانا وحید الزمان صاحب) ب - يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ أَنْ يَلْقَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ إِمَامًا مَهْدِيًا حَكَمًا وَ عَدْلًا ( مسند احمد بن حنبل کتاب باقی مسند المکثرین اور کنز العمال جلد 14 صفحہ 263 حدیث نمبر 38656۔ناشر مؤسسة الرسالة بیروت 1989ء) ج- كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ حوالہ صحیح البخاري کتاب احادیث الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم ) یعنی عیسی بن مریم ہی امام مہدی ہوں گے۔اور حکم عدل ہوں گے۔اور تمہارے امام تم میں سے ہی یعنی امت محمدیہ میں سے ہوں گے۔ان احادیث نبویہ سے معلوم ہوا کہ آنے والا موعود ایک ہی شخصیت ہے۔اور وہ امام مہدی ہے اور عیسی بن مریم کا بروز و مثیل ہے۔کیونکہ جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے۔عیسی بن مریم بنی اسرائیل