خدا کی قسم — Page 3
خدا کی قسم 3 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نحمده و نصلی علی رسوله الکریم گذارش و على عبده المسيح الموعود الحمد للہ کہ خاکسار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان قسموں کو جو آپ نے اللہ جل شانہ کے نام سے کھائی ہیں، آپ ہی کی تصنیفات سے ایک جگہ جمع کر کے شائع کر رہا ہے۔تا کہ وہ لوگ جن کے دلوں میں خدا کا خوف ہے اسکو پڑھ کر آپکی صداقت کو معلوم کر سکیں۔عاجز محترم ڈاکٹرمحمد حسین صاحب ساجد اور محترم را شد محمد الہ دین صاحب کا بہت ہی مشکور وممنون ہے کہ ان کے گراں قدر تعاون کی وجہ سے اس کتاب کو اللہ تعالیٰ نے شائع کرنے کی توفیق دی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔افسوس اس بات کا ہے کہ اس کتاب کے شائع ہونے سے قبل ہی ڈاکٹر محمد حسین صاحب ساجد کا انتقال ۲۵ مئی ۱۹۸۸ء کو ہو گیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے انکے درجات کو بہت بہت بلند فرمائے اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قرب میں جگہ عطا فرمائے۔آمین ! اللہ تعالی انکی اہلیہ صدیقہ بیگم صاحبہ ( بنت سیٹھ علی محمد اللہ دین صاحب ) اور چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کا حافظ و ناصر ہو اور سب کو اپنی امان اور حفاظت میں رکھے۔آمین! ڈاکٹر صاحب مرحوم کی شدید خواہش کی بنا پر میں اس کتاب کو ڈاکٹر خلیل احمد صاحب ناصر مرحوم کی طرف سے معنون کرتا ہوں جن کو یہ عاجز بھی اپنے طالب علمی کے زمانے سے جانتا ہے جو بہت ہی نیک اور اسلام واحمدیت کے شیدائی تھے۔اللہ تعالیٰ ہر دو مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بہت بہت بلند فرمائے۔آمین! آخر میں عاجز اپنے لئے دعا کی درخواست کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حقیر کوشش کو قبول فرمائے