خدا کی قسم — Page 16
کو تیری محبت میں بھلایا ہم نے 16 (روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 225) وَاللهِ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ جَمَالَهُ اللہ تعالیٰ کی قسم میں نے آپ کا جمال دیکھا ہے بِعُيونِ قاعدًا چشمی بِمَكَانِي اپنی جسمانی آنکھوں اپنے مکان میں (روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 593) حقیقة الوحی اس اُمت میں بعض لوگ ایسے پیدا ہوں گے جن کا نام یہو درکھا جائے گا ایسا ہی اِسی اُمت میں سے ایک شخص پیدا ہو گا جس کا نام عیسی اور مسیح موعود رکھا جائے گا کیا ضرورت ہے کہ حضرت عیسی کو آسمان سے اُتارا جائے اور اس کی مستقل نبوت کا جامہ اُتار کر امتی بنایا جائے۔اگر کہو کہ یہ کارروائی بطور سزا کے ہوگی کیونکہ ان کی اُمت نے ان کو خدا بنایا تھا تو یہ جواب بھی بیہودہ ہے کیونکہ اس میں حضرت عیسیٰ کا کیا قصور ہے۔میں یہ باتیں کسی قیاس اور ظن سے نہیں کہتا بلکہ میں خدا تعالیٰ سے وحی پا کر کہتا ہوں اور میں اُس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اُسی نے مجھے یہ اطلاع دی ہے۔وقت میری گواہی دیتا ہے۔خدا کے نشان میری گواہی دیتے ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 33-32) میرے ہی زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں کسوف خسوف ہوا۔میرے ہی زمانہ میں ملک پر موافق احادیث صحیحہ اور قرآن شریف اور پہلی کتابوں کے طاعون آئی۔اور میرے ہی زمانہ میں نئی سواری یعنی ریل جاری ہوئی۔اور میرے ہی زمانہ میں میری پیشگوئیوں کے مطابق خوفناک زلزلے آئے تو پھر کیا تقویٰ کا مقتضا نہ تھا کہ میری تکذیب پر دلیری نہ کی جاتی؟ دیکھو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہزاروں نشان میری تصدیق کے ظاہر ہوئے ہیں