خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 62 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 62

خاتون صالحہ 62 امام اللہ لاہور تعلیم و تربیت و تبلیغ کا مرکز بنا ہے اس سے ہماری نسلوں کو فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔آمین اس موقعہ پر محترم والد صاحب ڈاکٹر غلام علی ہاشمی مرحوم کے بارے میں ایک خواب کا ذکر بھی یاد آیا۔کہ قادیان میں والد صاحب کی وفات کے بعد ان کے ایک دوست جو کہ ڈاکٹر تھے۔انہوں نے ذکر کیا کہ خواب میں انہوں نے دیکھا کہ کوئی کہہ رہا ہے۔کہ ڈاکٹر غلام علی کی جڑیں تمام دنیا میں پھیلی ہوتی ہیں" چنانچہ ان کی اہلیہ صاحبہ والدہ صاحبہ کے پاس آئیں اور خواب کا ذکر کر کے خواہش ظاہر کی کہ ان کی اور ان کے شوہر کی خواہش ہے کہ ڈاکٹر صاحب جیسے نیک انسان کے کسی بچہ سے ہمارے بچہ کا رشتہ جوڑا جائے۔لیکن والدہ صاحبہ ان کی اس خواہش کا احترام اس لئے نہ کر سکیں کہ شادی کے قابل بچیوں کے رشتے طے ہو چکے تھے۔بہر حال خواب کے باطنی پہلو کو تو اللہ تعالی ہی جانتا ہے مگر والد صاحب کے دوست نے والد صاحب کی دین کے لئے جذبہ فدائیت اور شیدائیت کے مد نظر اس خواب کے نتیجہ میں ظاہری تعلق جوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا۔لیکن اس وقت کس کو معلوم تھا کہ جماعت کو کن حالات میں مرکز قادیان سے ہجرت کر کے پاکستان اور پھر انگلستان میں اپنے مراکز بنانے پڑیں گے اور اس طرح جماعت کی جڑیں تمام دنیا میں پھیل کر مضبوط ہو جانے کے سامان پیدا ہو جائیں گے۔اور ظاہری طور پر والد صاحب کے بچوں کو بھی بیرون ملک جاکر اپنے اور دین اسلام پھیلانے کی