خُوبصورت یادیں — Page 6
خاتون صالحه لجنہ اماء اللہ لاہور تندہی سے ادا کرتی رہی تھیں اور پارٹیشن کے بعد تقریباً ۱۹/ ۲۰ سال تک حلقہ میکلوڈ روڈ لاہور جو معامل بلڈنگ۔سیمنٹ بلڈنگ اور رتن باغ سول لائن پر مشتمل تھا کی صدر کے فرائض ادا کرتی رہیں۔اور ان کے ہمراہ سیکرٹری کے فرائض محترمہ صالحہ درد صاحبه باوجود اپنی سروس کی مصروفیتوں کے احسن طور پر ادا کرنے کی توفیق پاتی رہیں اس کے علاوہ نصرت جہاں سکول دار الذکر لاہور میں جو پارٹیشن کے بعد قائم ہوا اس میں بھی والدہ صاحبہ کو اعزازی طور پر قرآن مجید اور دینی تعلیم دینے کا موقع ملا۔جس کا ذکر اسکول کی سالانہ رپورٹ میں باقی اساتذہ کی لسٹ کے ساتھ درج ہے۔نیز اس سکول کے لئے خاص معاونین کی چندہ دینے کی لسٹ میں حلقہ میکلوڈ روڈ لاہور کا ذکر بھی موجود ہے جس کی صدر والدہ صاحبہ تھیں والدہ صاحبہ کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی تھی کہ ہر قسم کے چندوں کی تحریک میں ہر ممبر حلقہ شامل ہو کر ثواب حاصل کر سکے۔اور خصوصی چندہ جات کے لئے کمیٹی ڈالنے کی سکیم چلا کر حلقہ کی اکثر ممبرات کو دعائے خاص کی لسٹ اور نام کندگان میں شامل کرواتیں اس سے والدہ صاحبہ کی دو نسروں کو بھی خدمت دین میں شامل کرنے کی دلی تڑپ کا۔اندازہ ہوتا ہے۔والدہ صاحبہ نہایت اولوالعزم اور بہادر عورتوں میں اولوالعزمی سے تھیں وہ صحابیات رسول اکرم کی بہادری کے تھے بنا کر میرا بچہ اور قصے سنا کر ممبرات لجنہ اور اپنی اولاد میں بھی وہی روح پھونکنا چاہتی