خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 7 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 7

خاتون مسالحہ 7 لاہور والده صاحبه نهایت بلند آواز اور خوش الحان تھیں نظم خوش الحانی اور قرآن کی تلاوت اجلاس میں نہایت خوش الحانی سے کیا کرتی تھیں۔اپنی بلند آواز اور حسن انتظام کی وجہ سے جلسہ سالانہ قادیان میں اکثر منتظمہ جلسہ کے فرائض ادا کرنے کی توفیق پاتی رہتیں۔والدہ صاحبہ ہمیشہ انکساری کا مجسمہ بنی خدمت دین منکسر المزاجی میں مصروف رہتیں جنہیں بعض اوقات اپنے جسم و جان کا بھی ہوش نہ رہتا جب تک مقرر کیا گیا دین کا کام مکمل نہ ہو تا وہ چین سے نہ بیٹھتیں اور دین کی خاطر ہر انداز سے قربانی پر آمادہ نظر آتیں۔قادیان دارالامان کے قیام کے دوران حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی حفاظت کے لئے لجنہ کی طرف سے حلقہ وار باری مقرر کرنے پر دل و جان سے حاضر ہونا اور ان کی حفاظت کی خدمت میں شامل ہو کر خود کو پیش کر دینا دینی فریضہ تصور کرتی تھیں۔والدہ صاحبہ کی منکسر المزاجی ان کے اس انداز سے بھی عیاں تھی کہ وہ ہمیشہ نیچی نگاہ کئے ہوئے مودبانہ انداز میں گفتگو کرتی تھیں اپنی اولاد کو بھی اس وصف کو اپنانے کی تلقین کیا کرتی تھیں اور انکساری کے متعلق ایک واقعہ بیان کیا کرتی تھیں۔غالبا ۱۹۰۴ء میں جب جلسہ سیالکوٹ منعقد ہوا تو قابل تقلید واقعہ ان کے والد حضرت میاں عبد الرزاق صاحب سیالکوئی بھی اس جلسہ کے منتظمین اعلیٰ میں سے ایک تھے (جو حضرت مسیح