خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 5 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 5

خاتون صالحه 5 لجنہ اماء الله لاهور میں قائم ہوا اور ارتقاء پذیر رہا۔اس میں ابتدائی کام کرنے والی دیگر ستورات کے علاوہ محترمہ سیدہ فضیلت بیگم صاحبہ کا نام بھی قابل ذکر والدہ صاحبہ ان کے ہمراہ تمام امور میں تعاون کرتی رہیں اور ہے خصوصاً اسکول کے لئے چندوں کی وصولی کی ذمہ داری جب ان کے سپرد کی گئی تو آپ نے دن رات کی مسلسل کوشش کے بعد چند دنوں میں ہی کثیر رقم جمع کر کے پیش کر دی جو اس وقت کے لحاظ سے خوشکن اور حیران کن تھی چونکہ والدہ صاحبہ کو خدمت دین کے لئے دوسروں کو ابھارنے کا خاص ملکہ خدا نے عطا کیا ہوا تھا اس لئے جو ذمہ داری ان کو سونپی جاتی تھی اس کا نتیجہ معیاری ہی نظر آتا تھا اور یہ خدا کا خاص احسان تھا جس کی وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں۔شادی کے بعد والدہ صاحبہ کی خدمات بحیثیت صدر لجنہ اپنے شوہر ڈاکٹر غلام علی مرحوم کے ساتھ جہاں جہاں بھی گئیں۔ہمیشہ بنہ کے ساتھ منسلک رہیں اور جہاں لجنہ نہ ہوتی وہاں قائم کر لیتیں۔والد صاحب کی وفات کے بعد قادیان میں مستقل سکونت اختیار کرلی اور اپنی باقی زندگی کا نصب العین اپنی اولاد کو دینی تعلیم سے بہرہ ور کرنا اور خدمت دین میں لگے رہنا بنالیا آپ کو مختلف عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملنے کے علاوہ حلقہ جات کی صدر کے طور پر کام کرنے کا تقریباً ۳۰ سال تک موقع ملا۔دس سال قادیان میں محلہ دار الفضل کی لجنہ کی صدر کے فرائض ادا کرتی رہیں ان کے ہمراہ سیکرٹری لجنہ کے فرائض محترمہ امتہ الحفیظ صاحب آف جھنگ بیگم ڈاکٹر عبد السلام صاحبہ