خُوبصورت یادیں — Page 57
خاتون صالحہ 57 لجنہ اماء الله لا ہو عاجزہ اپنے اس مضمون کو ایک تاریخی اہمیت کے واقع کے بیان کرنے پر ختم کرتی ہے جس کا ذکر اکثر والدہ صاحبہ نہایت ہی خوشی کے انداز میں کیا کرتی تھیں اور اسے بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قارئین کو یہ اندازہ ہو سکے کہ قادیان میں رہنے والے اور حضرت خلیفتہ اصبح الثانی کی تربیت اور راہنمائی میں پروان چڑھنے والے کس طرح محبت و احترام اطاعت و تنظیم کے اعلیٰ معیار کو اپنائے ہوئے تھے اور خدا کے فضل سے قادیان سے تربیت یافتہ افراد کا جذبہ خدمت دین اب بھی نمایاں نظر آتا ہے اللہ تعالیٰ اس جذبہ کو عملی شکل میں اظہار کی توفیق عطا فرماتا رہے آمین ایک تاریخی واقعہ اور لجنہ اماءاللہ کا تنظیمی انداز والدہ صاحبہ فرماتی تھیں اور ہم نے خود بھی دیکھا تھا) کہ جب مکرم محترم فتح محمد سیال صاحب جماعت کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کھڑے کئے گئے دوسری بار جب پھر الیکشن کا موقعہ آیا تو حضور نے بنفس نفیس اس کی تیاری میں کافی حصہ لیا یہ اب جماعت کے وقار کا بھی سوال تھا۔مکرم چوہدری صاحب کا ذاتی مسئلہ نہ رہا تھا۔مستورات کی ووٹنگ کے سلسلہ میں حضور حضرت خلیفہ ثانی کی زیر نگرانی حضرت آپا جان محترمہ حضرت سیدہ ام طاہر احمد صاحبہ کا گھر (جو عالمی لجنہ کی تنظیم کی صدر ہونے کے علاوہ قادیان کی بجنات کی بھی مرکزی صدر تھیں الیکشن کی تیاری کا مرکز تھا الیکشن کی تیاریوں کے مد نظر تمام حلقہ جات کی صدریں سیکرٹریان اور ٹیچرز حضرت سیدہ آپا جان کے گھر پر اس سلسلہ میں تربیتی اور تنظیمی طور پر کام کرنے اور