خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 53 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 53

خاتون صالحہ 53 امتہ السمیع آپ سب سے اور باقی افراد خاندان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔خدا تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر رہے۔تدفین و سلام دعا گو حمید احمد بھٹی والدہ صاحبہ کی وفات کے بعد جمعہ ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء کی صبح ان کی رہائش گاہ ۱۸۳ نیو آفیسرز کالونی لاہور کینٹ سے میت کو تدفین کے لئے ربوہ لے جایا گیا۔جہاں محترم مولوی سلطان محمود انور صاحب نے بعد نماز جمعہ۔نماز جنازہ پڑھائی۔اور اس طرح کثیر تعداد جماعت کی دعا میں شریک ہوئی اسی شام بہشتی مقبرہ قطعہ نمبر ۱۷ کے شروع میں مدفون ہو ئیں۔كل من عليها فان ويبقى وجه ربك ذو الجلال والاكرام جیسے ہی ربوہ کی مستورات کو والدہ صاحبہ کی وفات کا علم ہوادہ کثیر تعداد میں ان کی تعزیت اور چہرہ دیکھنے کے لئے ہمارے پاس دار الضیافت تشریف لاتی رہیں مستورات خاندان حضرت مسیح موعود نے بھی تشریف لا کر ہماری دلجوئی فرمائی اور محترمہ حضرت چھوٹی آپا جان صاحبہ نے از راہ شفقت چہرہ پر ہاتھ پھیر کر دعا فرمائی اور اس طرح ہم سب سوگواروں کو اپنی محبت سے نوازتے ہوئے تسلی دی جس کے لئے ہم سب بے حد ممنون ہیں۔والدہ صاحبہ نے اپنی یادگار تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں اور آٹھ ہوتے چار پوتیاں چار نواسے دو نواسیاں تین پڑپوتے اور ایک پڑپوتی تین پڑ نواسیاں۔دو پڑ نوا سے اپنی یادگار چھوڑے ہیں۔اہور