خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 3 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 3

خاتون صالح 3 لجنہ اماء اللہ لاہور پیش لفظ صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر لجنہ لاہور کی ایک کارکن کی حیثیت سے اپنی والدہ کے حالات زندگی لکھنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں تا والدہ صاحبہ کا نمونہ قارین کے لئے پہل تقلید ہو سکے۔میری والدہ محترمه زینب بیگم صاحبہ لجنہ کے دیگر عہدوں کے علاوہ۔ایک طویل مدت تک (۳۰) سال تقریباً) حلقہ جات میں صدر لجنہ کے عہدے کے فرائض ادا کرتے رہنے کی توفیق پانے والی ایک پر جوش خادمہ تھیں۔ان کی وفات پر حضور خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی نے اپنے تعزیتی خط میں لکھا "آپ کی مخلص والدہ زینب بیگم کی وفات کا بہت صدمہ ہے۔ان کی خوبیوں سے واقف ہوں۔سلسلہ سے محبت کرنے والی اور فدائی خاتون تھیں۔مجھے بچپن کا واقعہ یاد ہے کہ قادیان میں لجنہ میں صف اول کی خدمت کرنے والی تھیں لجنہ کی کوئی ایسی تحریک نہ تھی۔جس میں یہ نہ ہوتیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔درجات بلند کرے۔ربوہ اور لاہور کے علاوہ ان کی نماز جنازہ۔لندن میں حضور خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ نے پڑھائی۔سلسلہ کی مخلص، فدائی اور لجنہ کی اک سرگرم رکن تھیں۔آمنه صدیقہ ہاشمی