خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 18 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 18

خاتون سالحہ 18 لجنہ اماء اللہ لاہور کرنے کا ملکہ رکھتی تھیں اور حسن اخلاق اور اپنی خوش طبعی۔دوسروں کو گرویدہ بنالیتی تھیں خدا نے انہیں دینی یا دنیا کے کاموں میں لینے کے لئے ابھارنے کا ملکہ بھی خوب عطا کیا تھا قرون اولیٰ کی صحابیات کے کارنامے اور اولوالعزمی کے واقعات اس انداز سے سنایا کرتی تھیں کہ سننے والے اثر قبول کئے بغیر نہ اٹھتے تھے۔یہ رسول پاک ہے اور ان کے لائے ہوئے دین اسلام کی شیدائی، ان کے مسیح وقت اور خلفاء کی دل و جان سے فدائی۔اور تابعدار اور دین سیکھنے اور سکھانے کا جنونی جذبہ رکھنے والی خاتون جس کی زندگی کا ماحصل ہی یہی تھا اپنی اولاد کے لئے ایک تقلیدی نمونہ چھوڑتے ہوئے ۸۵/۸۶ برس کی عمر میں اچانک ہم سب کو الوداع کہہ گئیں۔انا للہ وانا اليه راجعون حضرت خلیفہ المسیح الرابع کے والدہ صاحبہ کے بارے میں ذاتی تاثرات حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے والدہ صاحبہ کے نام لکھے گئے خطوط میں اور پھر ان کی وفات پر تعزیتی خطوط میں ان کی دینی خدمات کے سلسلے میں جن خیالات کا اظہار فرمایا ہے وہ ہمارے لئے باعث عزت و فخر ہے اور خلفاء وقت کی نظر میں والدہ صاحبہ نے جو مقام پایا وہ ہمارے لئے دلی مسرت کا باعث اور لجنہ اماء اللہ کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے۔حضور رابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہماری بہن عزیزہ امتہ الحفیظ کو جو تعزیتی خط لکھا وہ پیش خدمت ہے۔حضور فرماتے ہیں " آپ کی مخلص والدہ محترمہ زینب بیگم صاحبہ کی وفات کا بہت غم ہے انا لله وانا اليه راجعون اللہ تعالی انہیں اعلیٰ علیین میں مقام عطا کرے اور آپ سب کو