خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 8 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 8

خاتون صالحہ 8 $ جنه لاہور موعود کی سیالکوٹ آمد پر منعقد ہوا تھا) اور رات گئے کام ختم کرنے کے بعد جب وہ مہمانوں والے کمرے میں داخل ہوئے جہاں لوگ سو رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک بزرگ دروازے کے قریب ہی کمبل اوڑھے لیٹے تھے والد میاں عبد الرزاق کے کمرے میں داخل ہونے کی آہٹ سن کر انہوں نے سر اٹھایا تو دیکھا کہ وہ بزرگ حضرت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے والد محترم چوہدری نصر اللہ خاں صاحب تھے۔انہوں نے دیکھتے ہی فرمایا (جنکے آپس میں قریبی دوستانہ تعلقات عبد الرزاق آگے جگہ نہیں ہے میرے کمبل میں میری بکل میں آجاؤ اور آرام کرلو" یہ تھا انکساری کا معراج جس کا ذکر کر کے والدہ صاحبہ ہمارے دلوں میں بھی یہ روح پیدا کرنا اور دیکھنا چاہتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ یہ تھے وہ لوگ جو مسیح وقت کی خاطر خاکساری کو اپناتے ہوئے فدائی اور شیدائی بن کر خدا تعالیٰ کے انعاموں کے وارث ہوئے۔والدہ صاحبہ کی دین کے لئے محبت قابل رشک دعاؤں کا طریق تھی حضرت رسول کریم ﷺ اور خاندان حضرت مسیح موعود سے حد درجہ عشق تھا نہایت درد کے ساتھ قدرے اونچی آواز میں دعائیں کیا کرتیں اور اونچی آواز میں دعائیں کرنے میں یہ مقصد بھی کار فرما رہا کہ بچے بھی دردمندانہ دعا کو سنیں اور ان کے دل میں بھی درد مندانہ دعاؤں کی تڑپ پیدا ہو۔ہمیشہ مغرب کی نماز اپنے تمام بچوں کے ساتھ باجماعت ادا کرتیں اور رکوع کے بعد قیام کے