خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 4 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 4

خاتون صالحه لجنہ اماء اللہ لاہور والدہ محترمہ زینب بیگم صاحبہ فروری ۱۹۰۰ء میں پیدا تعارف ہوئیں اور ۳۰ جنوری ۱۹۸۶ء کو وفات پاگئیں۔آپ ۱/۳ حصہ جائداد کی موصیہ تھیں آپ حضرت میاں عبدالرزاق صاحب سیالکوٹی صحابی حضرت مسیح الموعود کی دختر تھیں۔اور کمانڈر ڈاکٹر آغا عبد اللطیف صاحب کی منجھلی ہمشیرہ تھیں۔نیز قریشی محمود احمد صاحب ہاشمی ایڈووکیٹ لاہور کے چچا مرحوم ڈاکٹر غلام علی کی اہلیہ اور ان کی خوشدامن بھی تھیں۔اس مختصر تعارف کے بعد والدہ صاحبہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گی۔والدہ صاحبہ کی ساری مختصر خاکہ اور کردار زندگی کا علم زندگی خدمت دین کے لئے وقف نظر آتی تھی اور انسانی مقصد حيات وما خلقت الجن ولانس الا لیعبدون کی چلتی پھرتی تصویر تھیں۔دینی کاموں کو اولیت دیتی تھیں پہلے قرآن مجید کی تعلیم بعد میں اسکول کی تعلیم کی حامی تھیں۔اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے خدائی احکام مد نظر ر ہے۔اور اپنی اولاد کو بھی هر آن تلقین کرتی رہتیں۔جذبہ خدمت دین جنون کی حد تک تھا۔اوائل عمر سے ہی اس جذبہ سے سرشار تھیں اور خاندان حضرت مسیح موعود سے حد درجہ عقیدت و مودت رکھتی تھیں سیالکوٹ میں احمد یہ گرلز ہائی سکول کے قیام میں والدہ صاحبہ کا معیاری کردار اس سکول کی ابتدا سیالکوٹ کی کبوتراں والے دار الذکر سے ملحقہ حصہ میں ہوئی تھی یہ سکول غالبا حضرت میر حامد شاہ صاحب کی سرپرستی