خُوبصورت یادیں — Page 19
خاتون صالحہ 19 ان کی نیکیوں کو قائم رکھنے اور ان کی دعاؤں کو جذب کرنے کی توفیق دے اور اپنے فضلوں سے نوازے اور آپ سب کو صبر جمیل کی توفیق دے نیز میں تو ان کی نماز جنازہ غائب پڑھا چکا ہوں میں انکی خوبیوں سے واقف ہوں۔سلسلہ سے محبت کرنے والی اور فدائی خاتون تھیں مجھے بچپن کا یاد ہے کہ قادیان میں لجنہ میں صف اول کی خدمت کرنے والی تھیں لجنہ کی کوئی ایسی تقریب نہ تھی جس میں یہ نہ ہو تیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔حضرت مسیح موعود کے خاندان سے عشق کی حد تک محبت و احترام خاندان حضرت مسیح موعود ----- سے والدہ صاحبہ کو بے انتہاء تھی ان کی زندگی ان ہستیوں کے گرد گھومتی تھی۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب قمر الانبیاء اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب ان سب سے مشوروں اور درخواست دعا بذریعہ خط و کتابت کا لامتناہی سلسلہ زندگی بھر جاری رہا۔نیز خواتین مبارکہ حضرت ام المومنین حضرت نصرت جہاں بیگم صاحبہ اور حرمات خلیفتہ المسیح الثانی یعنی حضرت ام ناصر بیگم صاحبہ حضرت سیدہ ام طاہر بیگم صاحبہ بیگم حضرت مرزا شریف احمد صاحب حضرت زینب بیگم صاحبہ کی خدمت میں والدہ صاحبہ کسی نہ کسی بہانے کبھی لجنہ کے کاموں کے سلسلہ میں اور کبھی ذاتی دعا کے لئے عرض کرنے کے سلسلہ میں حاضر ہوتی رہتیں اور والدہ صاحبہ کی اس محبت کو ان ہستیوں نے بھی محسوس کیا اور انہوں نے بھی والدہ صاحبہ کو اپنے دل کے گوشوں میں جگہ دی جو ان ہستیوں کے حسن و احسان اور شفقت کا ایک نمایاں پہلو ہے۔اس