خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 741
خطابات شوری جلد سو ۷۴۱ مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء منعقد ۲۴۰ تا ۲۶ / مارچ ۱۹۶۱ء) پہلا دن تحریری پیغام برائے افتتاحی اجلاس جماعت احمدیہ کی بیالیسویں مجلس مشاورت ۲۴ تا ۲۶ مارچ ۱۹۶۱ء کو تعلیم الاسلام کالج ربوه کے ہال میں منعقد ہوئی۔حضور بوجہ علالت اس میں بنفس نفیس شمولیت نہ فرما سکے۔حضور نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو ارشاد فرمایا کہ آپ مجلس مشاورت کی کارروائی سرانجام دیں۔تلاوت قرآن کریم سے مجلس مشاورت کی کارروائی شروع ہوئی۔اس کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے حضور کا پیغام جو حضور نے اس موقع کے لئے تحریر فرمایا تھا وہ پڑھ کر سنایا جو درج ذیل ہے :- " ” اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ هو الہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ہے برادران! اصر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ میں جوان تھا جب میں نے مجلس مشاورت کی بنیا د رکھی اور اب