خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 738
خطابات شوری جلد سوم ۷۳۸ مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء دو اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی ۔ دُعا کے بعد حضور نے فرمایا :- دوست یہ بھی دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے قادیان کا رستہ کھولے اور ہماری مشکلات کو دور کرے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔ بخشے۔“ جو بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا ہو کروں گا گا ایک دن محبوب میرا دور اس مہ سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا سو دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ عالم کو پھیرنے کے سامان پیدا کرے اور احمدیت کو ترقی اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور نے دوستوں سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے فرمایا :- اب شوری کی کارروائی چونکہ ختم ہو چکی ہے اس لئے میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ان فیصلوں کے مطابق جو اس وقت کئے گئے ہیں صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی مالی حالت کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ تقوی کے حصول کی کوشش کرو تبلیغ پر زور دینا چاہے اور نیکی اور تقوی میں ترقی کرنی چاہئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ تقویٰ کے بغیر انسان کا کوئی عمل اُسے اللہ تعالیٰ کا مقرب نہیں بنا سکتا ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر نماز میں بلکہ نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا مانگنے کی ہدایت فرمائی ہے کہ اهدنا الصراط الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہر ایک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے کا بھی الہام ہے کہ اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے پس دوستوں کو اپنے اندر تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور بار بار قادیان