خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 731
خطابات شوری جلد سو ۷۳۱ مشاورت ۱۹۵۹ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء منعقدہ ۱۷، ۱۸ را پریل ۱۹۵۹ء) پہلا دن افتتاحی تقریر جماعت احمدیہ کی چالیسویں مجلس مشاورت ۱۷۔۱۸۔اپریل ۱۹۵۹ء کو تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے ہال میں منعقد ہوئی۔۱۷۔اپریل کو بعد نماز عصر ހނ حضور نے اس کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایا: - ” جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے موٹر کے حادثہ کی وجہ سے میری کمر اور باقی حصہ جسم میں دردیں شروع ہو گئی ہیں اور گو اس سے پہلے بھی مجھے وجع المفاصل کی تکلیف تھی لیکن اس حادثہ کی وجہ سے دردیں زیادہ ہو گئی تھیں۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے دو دن سے آرام آنا شروع ہوا ہے ممکن ہے خدا تعالیٰ چاہے تو مکمل آرام ہی آجائے۔چونکہ پہلے کسی دوائی۔فرق نہیں ہوا تھا اس لئے مجھے ایک نئی دوائی کا خیال آیا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام مجھے بچپن میں دیا کرتے تھے۔میں نے اس دوائی کا ڈاکٹر صاحب سے ذکر کیا تو اُنہوں نے بتایا کہ میں بھی اس دوائی کا استعمال کرتا ہوں اور یہ مفید ہے۔چنانچہ اس دوائی کے استعمال کرنے سے کچھ فائدہ ہونا شروع ہوا ہے۔صرف اتنا نقص ہے کہ یہ دوائی قبض پیدا کرتی ہے، اس کے لئے کچھ جلاب لے لیا کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب یہ دوائی مجھے دیا کرتے تھے تو ساتھ کسٹر آئل ایملشن بھی دے دیا کرتے تھے اور اس کے ذریعہ سے قبض کا ازالہ ہو جاتا تھا۔غرض اب ارادہ ہے کہ کچھ دن قبض کشا دوائیں کھالی جائیں تا کہ درد کو بھی آرام آجائے اور جو دماغی پریشانی رہتی ہے وہ بھی دور