خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 726
خطابات شوری جلد سوم مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء میں جب کراچی گیا تھا تو ڈاکٹر جتاں صاحب نے بھی یہی کہا تھا۔ہمارے ڈاکٹر عبدالحمید صاحب جو ریلوے میں بڑے افسر ہیں وہ بھی آئے تھے اور اُنہوں نے بھی کہا تھا کہ اس بیماری میں جو دوائیں مفید ہیں وہ لازماً گرم ہوں گی اس لئے خیال یہی تھا کہ ہم جا بہ جائیں گے تو وہاں چونکہ گرمی میں کمی ہوگی اس لئے وہاں گرم دوائیں استعمال کر لیں گے تا کہ موسم کی ٹھنڈک کی وجہ سے دواؤں کا بُرا اثر نہ پڑے۔اگر ان سے فائدہ ہوا تو ممکن ہے میں چوکی پر بیٹھنے لگ جاؤں اب یہ حال ہے کہ میں نماز میں جس طرح عورتیں پاؤں نکال کر بیٹھتی ہیں اس طرح بیٹھ سکتا ہوں حالانکہ پہلے میں تشہد میں بائیں پاؤں پر پوری طرح بیٹھ جاتا تھا لیکن بہر حال جب صحت ہو جائے گی تو یہ چیز بھی حاصل ہو جائے گی۔مجھے اب یہ فرق تو نظر آ رہا ہے کہ میرا حافظہ پہلے سے اچھا ہو گیا ہے۔پہلے میں نمازوں میں بہت بھولنے لگ گیا تھا لیکن اب وہ حالت نہیں۔گویا دماغی طور پر تو صحت میں بہت فرق پڑ گیا ہے لیکن جسمانی حرکت کرنے کے لحاظ سے میری صحت ابھی کمزور ہے۔میں نے ایک لیڈی ڈاکٹر سے علاج کروایا تھا۔وہ لیڈی ڈاکٹر ملک غلام محمد صاحب مرحوم سابق گورنر جنرل پاکستان کی معالجہ تھیں ملک صاحب مرحوم میرے اور چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے دوست تھے اُنہوں نے ہی اس لیڈی ڈاکٹر کو میرے علاج کے لئے بھجوایا تھا۔اس نے مجھے بار بار اٹھنے اور بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا اور کہتی تھی کہ اس طرح پٹھوں کو نرم رہنے کی عادت پڑ جائے گی۔اب کے میں کراچی گیا تو اُس نے مالش کے ساتھ ساتھ مجھے بعض ورزشیں بتائیں تا کہ پٹھے نرم رہیں لیکن گرمی کی وجہ سے میں مالش نہیں کروا سکتا۔ڈاکٹر جتاں صاحب جو نروز سسٹم (NERVES SYSTEM) کے ماہر ہیں اُنہوں نے بھی مجھے یہی بتایا تھا کہ تیل کی مالش کیا کرو لیکن تیل کی مالش سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔چوہدری شکر الہی صاحب مبلغ امریکہ کی بہن بھی فالج کے عارضہ سے بیمار ہو گئی تھی۔اُنہوں نے بھی یہی بتایا کہ مجھے فالج ہو گیا تو ڈاکٹروں نے مالش بتائی تھی جس کی وجہ سے مجھے آرام آ گیا لیکن یہاں ہوا بہت تیز چلتی ہے اور اس میں مالش کروانا مفید نہیں ہوتا۔پھر مالش میں ایسی ادویہ پڑتی ہیں جو گرم ہوتی ہیں اور ان کے استعمال سے گرمی محسوس ہوتی ہے مثلاً اس میں کٹھ پڑتی ہے جو گرم ہوتی ہے، زعفران پڑتا ہے جو گرم ہوتا ہے، سونٹھ پڑتی ہے جو گرم ہوتی ہے اس لئے میں گرم علاقہ میں رہ کر یہ علاج