خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 692 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 692

خطابات شوری جلد سوم ۶۹۲ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء لیکن درحقیقت ہماری جماعت اس سے زیادہ ہے اور گولڈ کوسٹ، سیرالیون اور نائیجیریا وغیرہ کو ملا کر وہاں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہماری جماعت کے افراد پائے جاتے ہیں۔بہر حال جوں جوں جماعت بڑھے گی ، وہاں کے چندے بھی انشاء اللہ بڑھتے جائیں گے لیکن ابھی تک ہم اُن کے چندوں کو سوائے خاص موقعوں کے ادھر نہیں لائے۔مثلاً پچھلے دنوں پونڈ ختم ہو گئے تھے تو ہم نے ان جماعتوں کو کہا کہ تم اپنے پونڈ فلاں ملک میں بھجوا دو، چنانچہ انہوں نے اپنے پونڈ وہاں بھیج دیئے۔ان لوگوں کے چندہ اور عطیہ میں حکومتِ پاکستان کا کوئی قانون روک نہیں اس لئے کہ وہ غیر ملک ہیں اور آزاد ہیں وہ جہاں چاہیں اپنا روپیہ خرچ کر سکتے ہیں۔چنانچہ ہم آتی دفعہ ایک موٹر اپنے ساتھ لائے۔گورنمنٹ نے ہم سے کہا کہ تم یہ کار اپنے ایکسچینج سے نہیں خرید سکتے تھے لیکن جب ہم نے اُن پر ثابت کر دیا کہ یہ موٹر ملک کے زرمبادلہ سے نہیں خریدی گئی بلکہ بنک کی رسید پیش کر دی کہ یہ روپیہ غیر ممالک سے آیا تھا تو حکومت پاکستان نے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔یوں بھی ایک دفعہ ہم نے گورنمنٹ سے اپنی بیرونی آمد کے متعلق دریافت کیا تھا کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض تو نہیں تو اُس نے کہا تھا کہ جو مدد آپ کو کسی باہر کے ملک سے آئے اُس پر ملک کے ایکسچینج کا کوئی قانون حاوی نہیں کیونکہ اُن کے پونڈ اپنے ہیں۔مثلاً سیرالیون اب تک انگریزوں کے ماتحت ہے۔گولڈ کوسٹ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آزاد ہو گیا ہے اور سب سے زیادہ ہماری جماعت گولڈ کوسٹ میں ہی ہے۔خیال ہے کہ دوسرے نمبر پر سیرالیون آزاد ہو گا پھر نائیجیریا آزاد ہوگا۔لائبیریا میں بھی اب نئی جماعت قائم ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ رہی ہے۔وہ پہلے سے آزاد ہے۔کوئی تعجب نہیں کہ سیرالیون اور نائیجیریا بھی چند سال میں آزاد ہو جائیں۔ان سب ممالک میں ہماری جماعت کی تعداد کافی زیادہ ہے۔یوں تو پاکستان میں بھی ہماری جماعت باقی ممالک سے تعداد میں زیادہ ہے لیکن پاکستان اسمبلی میں ہمارا ایک بھی ممبر نہیں اور وہاں ہمارے پانچ چھ ممبر اسمبلی میں ہیں۔گویا اُس جگہ پر جماعت کا اثر بڑھ رہا ہے اور جوں جوں وہ ملک آزاد ہوتے جائیں گے خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کی تعداد بھی بڑھتی جائے گی۔یہاں یہ ہوتا ہے کہ