خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 579 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 579

خطابات شوری جلد سوم ۵۷۹ مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء منعقدہ ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۵۵ء ) مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء کے موقع پر جماعت احمدیہ کی چھتیسویں مجلس مشاورت ۷ تا ۹۔ اپریل ۱۹۵۵ء کو ہال لجنہ اماءاللہ احباب جماعت کے نام حضور کا پیغام ربوہ میں منعقد ہوئی ۔ حضور ان ایام میں ڈاکٹری مشورہ کے مطابق سفرِ یورپ کے ارادہ سے کراچی میں تشریف فرما تھے اس لئے آپ اس مجلس میں رونق افروز نہ ہو سکے۔ تاہم اس موقع پر حضور نے احباب جماعت کے نام ایک پیغام کراچی سے ارسال فرمایا جو مشاورت کے دوسرے دن ۸ ۔ اپریل کو صدر مجلس محترم مرزا عبدالحق صاحب نے احباب کو پڑھ کر سنایا۔ یہ پیغام درج ذیل ہے:۔ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّ خدا اصر احباب جماعت احمدیہ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ پہلی بات تو میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ شوری میری غیر حاضری میں آ رہی ہے۔ پچھلے سال میں بوجہ زخم کے شوری میں پورا حصہ نہیں لے سکا اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مشق کروا دی مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی آپ لوگوں میں اتنی طاقت نہیں پیدا ہوئی کہ میری غیر موجودگی میں اپنی ذمہ داری پر پورا کام کر سکیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسی طاقت بھی