خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 577 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 577

خطابات شوری جلد سوم ۵۷۷ مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء پچاس، پچپن سال کی عمر میں جا کر بالعموم پنشن مل جاتی ہے اور اس عمر میں بھاگ دوڑ کا کام کیا جا سکتا ہے۔ضرورت تعاون کی ہے۔پہلے بڑی خطرناک غلطی واقع ہوئی ہے۔میں نے بعض نوجوانوں کو بلایا اور اُن کو نائب ناظر کے طور پر محکموں میں لگایا لیکن بجائے اس کے کہ اُنہیں کام سکھایا جاتا اُن سے چپڑاسیوں والا سلوک کیا گیا۔جس کی وجہ سے وہ پتھر کی طرح ہو گئے ہیں۔میں اب اُن کی مدد کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔جب بھی موقع ملے گا میں انہیں نکالوں گا لیکن وہ نو جوان محض ان ناظروں کی وجہ سے اس حد تک پہنچے ہیں۔اس بارہ میں میں ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ کی مثال دیتا ہوں۔ان کے ساتھ دو گریجوایٹ کام کرتے ہیں لیکن ان کی ذہنیت پرائمری پاس نو جوانوں والی بھی نہیں۔ان کو خراب دماغ والا بنا دیا گیا ہے لیکن اب بھی اگر انہیں کسی اچھے آدمی کے ماتحت کام کرنے دیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ کام کر سکتے ہیں۔بہر حال مجھے یہ بات پسند نہیں کہ اپنی ذات کی وجہ سے سلسلہ سے دشمنی کی جائے۔نوجوانوں کو محض اس لئے کام نہ کرنے دیا جائے تا اُن کی گڈی قائم رہے۔تم نوجوانوں کو آگے لاؤ تا کام کو زیادہ تیز رفتاری سے کیا جا سکے اور سلسلہ کو نقصان سے بچایا جائے۔اب میں واپس جاتا ہوں ، تم باقی کام کرو۔“ (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء ) السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۶۳ تا ۶۵ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ء مسلم كتاب الفضائل باب توكُله (الخ) مسلم كتاب فضائل الصحابة باب مِنْ فضائل ابى بكر اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۱۵۷ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ نیز۔ابو داؤد ابواب الجمعة باب الْاِمَامُ يُعَلِّمُ الرَّجُلَ فِي خُطْبَتِهِ ه بخاری کتاب التفسير تفسير سورة المائده باب قوله إِنَّمَا الخمر (الخ) بخاری كتاب الجهاد و السَّير باب الحمائل وَتَعَلَيْقُ السَّيْفِ بِالْعُنُقِ ک سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۳۰۴ - ۳۰۵ مطبوعہ مصر ١٩٣٦ء و السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۰۶ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء