خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 43
خطابات شوری جلد سوم ۴۳ مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء کریں۔جولوگ با شرح چندہ ادا کرتے ہیں اُن کو اخلاص سے اپیل کریں کہ وہ اپنی قربانی اور اپنے ایثار کا اور بھی نمونہ دکھا ئیں اور سلسلہ کے لئے موجودہ حالت سے بڑھ کر قربانی کریں۔اسی طرح جن لوگوں نے ریزروفنڈ میں حصہ نہیں لیا اُن سے ریزرو فنڈ کے لئے روپیہ طلب کریں اور اپنی کوششوں کو جاری رکھیں یہاں تک کہ ہم ۲۵ لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ قائم کرنے میں خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو جائیں۔اور یہ ۲۵ لاکھ کا ریز روفنڈ تو ہمارا ابتدائی قدم ہے ورنہ تبلیغی کاموں کی وسعت کے مقابلہ میں یہ ۲۵ لاکھ بھی کچھ چیز نہیں۔پانچ ہزار مبلغین کی ضرورت میں نے اندازہ لگایا ہے کہ میں اپی تبلیغی ضروریات کے لئے پانچ ہزار مبلغ رکھنے چاہئیں اور یہ بھی پہلا قدم ہے جو تبلیغ کے لئے ہمیں اُٹھانا چاہئے۔یہ پانچ ہزار مبلغ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اُس رؤیا کے مطابق ہوں گے۔جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو بتایا گیا تھا۔کہ تمہیں " پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔۔میں سمجھتا ہوں اس سے ایک یہ بھی مراد ہے کہ سلسلہ کی تبلیغی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں جب تک پانچ ہزار مبلغ نہ رکھا جائے مگر یہ بھی ابتدائی قدم ہے کیونکہ جب کوئی نبی کام شروع کرتا ہے اُسے ابتداء میں کام کے مناسب حال فوج دی جاتی ہے۔پھر جوں جوں کام وسیع ہوتا ہے فوج میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔پس درحقیقت یہ پانچ ہزار سپاہی ابتداء کے لئے ہیں ورنہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کشفی حالت میں خود مطالبہ کیا ایک لاکھ سپاہیوں کی ہمیں ضرورت ہے۔پس ہم اپنی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا ابتدائی کام صحیح پیمانہ پر اُس وقت تک شروع نہیں کر سکتے جب تک ہم پانچ ہزار مبلغ نہیں رکھتے۔مگر ابھی چونکہ ہم میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ سکیں ، میں نے اس رؤیا کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کا اجراء کیا جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے پانچ ہزار چندہ دینے والے سپاہی مہیا فرما دیے اور انہوں نے ہر سال اپنی قربانی کا شاندار مظاہرہ کیا مگر بہر حال یہ اس رؤیا کے پورا ہونے کا پہلا قدم ہے۔دوسرا قدم یہ ہوگا کہ ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں گے جن کے خرچ کا اندازہ دو کروڑ روپیہ سالانہ ہے۔ہمیں اپنی موجودہ حالت