خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 547 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 547

خطابات شوری جلد سو ۵۴۷ مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء منعقده ۱۶ تا ۱۸ / اپریل ۱۹۵۴ء) تیسرا دن جماعت احمدیہ کی پینتیسویں نمائندگان مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء سے خطاب مجلس مشاورت ۱۶ تا ۱۸ اپریل ۱۹۵۴ء کور بوہ میں منعقد ہوئی۔ناسازی طبع کی وجہ سے حضور ۱۶۔اپریل کو افتتاحی دعا کروا کر اور مختصر نصیحت فرما کر واپس تشریف لے گئے۔اسی طرح اختتامی اجلاس میں بھی حضور صرف دُعا کے لئے ہی تشریف لا سکے۔تاہم تیسرے دن ۱۸۔اپریل کو علالت کے ނ با وجود صبح کے اجلاس میں آپ رونق افروز ہوئے اور کرسی پر بیٹھے بیٹھے نمائندگان خطاب فرمایا اور اُنہیں زریں ہدایات سے نوازا۔تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: - پرسوں میں تھوڑی دیر کے لئے مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں آ گیا تھا اور مختصرسی تقریر بھی کی تھی۔اُس تقریر کے بعد میری طبیعت خراب ہو گئی اور بقیہ سارا دن درد رہی۔اسی طرح رات کو بھی درد ہوتی رہی۔آج رات بھی دردر ہی۔اسی تکلیف کی وجہ سے بجائے اس کے کہ میں یہ فیصلہ کرتا کہ میں مجلس شوریٰ کے اجلاس میں نہ جاؤں میں نے مناسب سمجھا کہ چونکہ اس موقع پر جماعت کے نمائندے باہر سے آئے ہوئے ہیں، آئندہ شاید ان سے ملنے کا موقع ملے یا نہ ملے اس لئے میں مجلس شوریٰ میں چلا جاؤں چاہے چند منٹ بیٹھ کر آ جاؤں۔اس خیال سے آج میں یہاں آیا ہوں۔میری تکلیف بڑھ رہی ہے اس کی وجہ