خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 420
خطابات شوری جلد سوم ۴۲۰ مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء دے دینی چاہیے اور اس میں مرکز کو روک پیدا نہیں کرنی چاہیے۔اب میں اس اجلاس کو ختم کرتا ہوں کیونکہ مجھے ضعف ہورہا ہے، اس کے بعد پہلے مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع ہوں گی پھر کھانا کھایا جائے گا اور نو بجے پھر مجلس شوری کا اجلاس بھی ہوگا۔“ C-D از دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ ) تیسرا دن مجلس مشاورت کے تیسرے دن تلاوت قرآن کریم کے بعد نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: - کل کے جلسہ کے اختتام پر میں نے رات کے اجلاس کی بھی تجویز کی تھی۔لیکن یہاں سے جاتے ہی گلے کی تکلیف تیز ہوگئی اور ساتھ ہی بخار اور ضعف بھی ہو گیا جس کی وجہ سے مجھے وہ اجلاس منسوخ کرنا پڑا اب اس اجلاس میں انشاء اللہ جماعت کا بجٹ پیش ہوگا۔تحریک جدید کا بجٹ میری رائے یہ ہے کہ آئندہ تحریک جدید کا بجٹ بھی مجلس شوریٰ میں پیش ہوا کرے۔لیکن وہ بجٹ چونکہ صرف طوعی چندوں پر مشتمل ہوتا ہے اس لئے مشورہ میں صرف انہی کو بلایا جائے گا جو تحریک جدید میں حصہ لینے والے ہوں۔میں ابھی اس امر پر غور کر رہا ہوں کہ تحریک جدید کے بجٹ کے لئے اسی مشاورت میں سے وقت نکالا جایا کرے یا اس کے لئے کوئی اور وقت مقرر کیا جائے بہر حال تحریک جدید کا کام بھی وسیع ہو گیا ہے اور اب ان لوگوں کی بھی تربیت کی ضرورت ہے اگر چہ صدرانجمن کے بعض کاموں میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے لیکن چونکہ یہ دیر سے کام کر رہی ہے۔اس لئے اسے مشق ہوگئی ہے۔مگر تحریک جدید کے کارکنوں میں یہ بات نہیں پائی جاتی۔وہاں ابھی تک ممبران مجلس تحریک جدید ہی آپس میں مل کر بجٹ بنا لیتے ہیں اور اس کی مجھ سے منظوری لے لیتے ہیں لیکن اس کے نتیجہ میں بجٹ کے بہت سے پہلو پوشیدہ رہ جاتے ہیں اُن کو اس کام کی عادت ڈالنے اور ان کے نقائص کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اُن کا بجٹ بھی مجلس شوری میں پیش ہو۔