خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 401 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 401

خطابات شوری جلد سوم ۴۰۱ مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء کے سایہ میں چلنا پڑا ہے اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے متعلق تو خصوصا یہ کہا گیا تھا کہ وہ اپنے بھائیوں کی تلواروں کے نیچے ترقی کرے گا۔پس یہاں یہ سوال نہیں کہ جہاد کے لئے تیار رہنا چاہیے یا نہیں؟ یہ سنت اللہ ہے اگر اس میں اختلاف ہو جائے تو پھر یہ بھی سوال آجائے گا کہ میں خلیفہ ہوں یا نہیں؟ اسی قسم کے بیوقوف کہا کرتے ہیں کہ سید عبد القادر صاحب گیلانی ” ہمارے پیر ہیں لیکن ہمارا مذہب اور ہے اور اُن کا مذہب اور ہے۔وہ حنبلی ہیں ہم حنفی ہیں جہاں تک فروع کا تعلق ہے یہ اختلاف ایک حد تک برداشت کیا جاسکتا ہے۔فقہاء نے بھی کہا ہے کہ فقہی مسائل میں خود قاضی متبوع سے اختلاف کر سکتا ہے لیکن جو امور اُصولِ دین میں سے ہوں اُن میں اختلاف جائز نہیں اُن میں امام اور جماعت کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔اگر جماعت سمجھتی ہے م غلطی پر ہے تو اُسے یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ اُسے امام سمجھنے میں بھی غلطی پر ہے۔کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ جائز نہیں یا غیر ضروری ہے خدا تعالیٰ نے صاف طور پر بیان کر دیا کہ کسی نبی کی جماعت کو کبھی غلبہ نہیں ملتا جب تک کہ وہ ان حالات میں سے نہ گزرے جن میں سے پچھلے تمام انبیاء گزرے ہیں اور وہ حالات یہ ہیں کہ انہیں اور اُن کی جماعت کو مارنے کی بھی کوشش کی گئی ، اُن سے لڑائیاں بھی ہوئیں باقی یہ کہ نوعیتیں بدلتی رہتی ہیں۔یہ که امام سوال اور ہے۔جہاد بالسیف کی صورت یہاں سوال یہ ہے کہ کسی نہ کسی ملک میں ہم پر تلوار ضرور اُٹھائی جائے گی اور اس حد تک اُٹھائی جائے گی کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مقابلہ کی اجازت ہوگی۔ظاہری حالات میں افغانستان ایسا ملک ہے جس میں یہ حالات پیش آئیں گے۔افغانستان ریڈیو بار بار لوگوں کو اُکسا رہا ہے کہ تم بھی احمدیوں سے وہی سلوک کیوں نہیں کرتے جو ہم نے اُن سے کیا ہے۔پہلے تو وہ پردہ ڈال رہے تھے کہ بعض سیاسی وجوہ کی بناء پر ایسا کیا گیا ہے لیکن اب وہ اسے گھلے بندوں تسلیم کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم احمدیوں کو ماریں گے اور جو انہیں نہیں مارے گا اُسے ہم اپنا دشمن قرار دیں گے۔یہ صورت بتا رہی ہے کہ افغانستان والے احمدیوں کو جہاد پر مجبور کر دیں گے۔مثلاً وہ ہجرت کرنا چاہیں گے تو وہ انہیں ہجرت نہیں کرنے دیں گے اور