خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 307
خطابات شوری جلد سو ۳۰۷ مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ بلس مشاورت ۱۹۴۸ء منعقده ۲۶، ۲۷ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام رتن باغ لاہور ) پہلا دن جماعت احمدیہ کی اٹھائیسویں مجلس مشاورت مؤرخہ ۲۶ اور ۲۷ مارچ ۱۹۴۸ء کو بمقام رتن باغ لاہور منعقد ہوئی دعا کے بعد حضور نے مختصر سا افتتاحی خطاب فرمایا۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد فرمایا:۔افتتاحی خطاب نمائندگان کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہئیے کہ اب کام کا وقت ہے باتوں کا وقت نہیں ہے وہ زمانہ گذر چکا جب ہم اپنا کچھ وقت باتوں میں بھی صرف کر دیا کرتے تھے اب ہم میں سے وہی شخص جماعت کا ایک مفید جزو بن سکتا ہے جو اپنے اوقات کو پوری طرح خدا تعالیٰ اور اسلام کی خدمت میں لگا دیتا ہے۔ہم میں سے جو لوگ اپنے اوقات کو اپنے نفس کے لئے خرچ کرنا چاہتے ہیں انہیں یا درہے کہ اب وہ دن آ رہے ہیں جب کہ واقعات خود انہیں مجبور کر دیں گے کہ وہ جماعت سے الگ ہو جا ئیں اور اپنی بد عملی کی وجہ سے جماعت کی بدنامی کا موجب نہ بنیں۔“ دوسرا دن مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۲۷ مارچ ۱۹۴۸ء کو مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے جب وہ تجاویز سنائیں جو مجلس مشاورت میں پیش کرنے کے لئے آئی تھیں لیکن صدرانجمن نے اُن کو رڈ کر دیا تو حضور نے فرمایا:-