خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 246 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 246

خطابات شوری جلد سوم ۲۴۶ مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء نہیں ہونا چاہیے۔اس کے لئے یہ شرائط پیش کرنا کہ اتنا گریڈ دیں گے تو کام کریں گے اگر نہیں دیں گے تو کام نہیں کریں گے یہ تبلیغ کے کام کی ہتک ہے۔اصل بات یہ ہے کہ تبلیغ تنخواہ سے ہو ہی نہیں سکتی بلکہ تبلیغ تو ایک تڑپ اور دیوانگی کو چاہتی ہے اور جس شخص میں یہ چیزیں ہوں اُس کے لئے گریڈ کا سوال ہی نہیں وہ تو ہر حالت میں کام کرتا چلا جائے گا اور جو کچھ اُسے ملے گا وہ اُسے ایک انعام سمجھے گا۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں ۵۶ سالوں میں ہی گریڈوں کا سوال پیدا ہو گیا ہے۔لیکن پادریوں میں جن کے مذہب پر اُنہیں سو سال گزر چکے ہیں ابھی تک گریڈوں کا سوال پیدا نہیں ہؤا۔حالانکہ وہ لوگ شرک میں مبتلا ہیں۔دین سے کوسوں دُور ہیں اور ظلم و تعدی اور لوگوں کے مالوں کو لو ٹنا جائز سمجھتے ہیں اور اُن کا مذہب خالص دنیا داری بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے اخراجات پیش نہیں کرتے۔جو مرض عیسائیوں میں اُنیس سو سال تک نہیں آیا وہ ہماری جماعت میں ۵۶ سال میں آگیا گویا تبلیغ بھی ایک تجارتی کام ہے۔نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ! پس یہ طریق مجھے سخت نا پسند ہے ہم تو آئندہ بھی کہیں گے کہ نام پیش کرو اور قربانی کر کے تبلیغ کر دو یہ اور بات ہے کہ ہم کسی کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے گزارہ کے لئے کوئی رقم مقرر کر دیں لیکن اس سے ہم کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔تحریک جدید میں بہت اچھی اچھی لیاقت کے آدمی موجود ہیں۔سب کو اُن کے گزارہ کے مطابق الاؤنس دیتے ہیں۔بعض افسر ہیں اور ستر روپے لے رہے ہیں اور ایک ماتحت سو یا ایک سو چھپیں روپے لے رہا ہے۔کیونکہ افسر کا گزارہ ستر روپے میں ہو جاتا ہے اور ماتحت زیادہ عیال دار ہے اس لئے اُسے ہم سو روپیہ دے دیتے ہیں۔ہم نے اُن کو کھانے کے لئے دینا ہے جمع کرنے کے لئے نہیں دینا اور اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی آمد کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔آج ہمارے پاس اتنی آمد ہے کہ ہم انہیں ساٹھ یا ستر روپے دے سکتے ہیں کل اگر خدانخواستہ ہماری آمد کم ہو جائے تو ہم انہیں بھی کم گزارے دینا شروع کر دیں گے کیونکہ اُن سے ہمارا کوئی معاہدہ نہیں۔پس انجمن کو چاہیے کہ اپنے تبلیغی کاموں کو چلانے کے لئے وہ آئندہ واقفین لیا کرے اور جو لوگ مقررہ گریڈوں پر ہی کام کرنا چاہیں اُن کو جلد سے جلد فارغ کر دے۔تبلیغ میں گریڈوں کا رکھنا سلسلہ کی جڑ پر تبر رکھنا ہے اور اس طریق کو جلد سے جلد