خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 82

خطابات شوری جلد دوم ۸۲ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء چاہئے۔جو زیادہ رخصت لے سکیں وہ تین ماہ کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں لیکن کم سے کم جس قدر رخصت مل سکے وہ بھی لے لینی چاہئے۔ہر ایک جماعت اپنے اپنے ممبروں کی فہرستیں بھجوا دے اور کوئی فرد ایسا باقی نہ رہے جو کچھ نہ کچھ وقت نہ دے۔سوائے اس کے جو دے ہی نہ سکے۔یعنی جس کے پاؤں نہ ہوں یا اس رنگ کی کوئی اور معذوری ہو۔نیشنل لیگ کور کا قیام (۵) نیشنل لیگ کور کے قیام کی طرف بھی احباب کو توجہ کرنی چاہئے۔اس کی اصل غرض نو جوانوں کو کام کرنے کی طرف توجہ دلانا ہے۔جہاں نیشنل لیگ کو ر نہ ہو وہاں احمدیہ کور میں نو جوانوں کو داخل کر کے منظم کرنا چاہئے۔پنشنز اصحاب قادیان میں دینی کام کریں! (۲)۔جو دوست پیشنر ہیں وہ قادیان میں آکر سلسلہ کا کام کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس وقت کام بہت زیادہ ہے اور کام کرنے والے کم ہیں۔پانچ سات ایسے دوست اب بھی کام کر رہے ہیں جن کا بیان ہے کہ تھوڑے سے عرصہ میں انہیں اتنا کام کرنا پڑا جتنا اُنہوں نے ساری عمر نہ کیا تھا۔خان صاحب فرزند علی صاحب اور خان صاحب برکت علی صاحب کی شہادت ہے کہ انہیں یہاں سرکاری ملازمت کی نسبت بہت زیادہ کام کرنے کی توفیق حاصل ہو رہی ہے۔دراصل دین کا کام ہی ایسا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں پنشنز احباب اگر یہاں آجائیں اور سلسلہ کے کام سرانجام دیں تو ان کے لئے بھی اور سلسلہ کے لئے بھی بہت مفید ہو سکتا ہے۔چوہدری صادق علی صاحب پنشن لینے کے بعد جب یہاں آگئے تو بیمار تھے۔اب بھی ان کی صحت کوئی ایسی اچھی نہیں لیکن ان کے سپر د درس کے مرتب کرنے کی نگرانی کا کام کر دیا گیا ہے جسے وہ بڑے شوق اور سرگرمی سے کر رہے ہیں۔پس یہ ثواب کے کام یادگار رہ جاتے ہیں۔جب بھی کام کرنے والوں کا نام سامنے آ جاتا ہے تو پڑھنے والے شکر گزار دل کے ساتھ اُن کے لئے دعا کرتے ہیں۔پس اس طرف بھی احباب کو توجہ کرنی چاہئے۔قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کی اشاعت (۷)۔ساتویں بات یہ ہے کہ قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کی اشاعت کے لئے مولوی شیر علی صاحب کو ولایت بھیجا گیا ہے انہوں نے طباعت کے