خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 76
خطابات شوری جلد دوم ۷۶ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء بحث ہو اور بقائے کی وصولی کے متعلق پوچھا جائے ۔ یہ اجلاس دسہراہ کی چھٹیوں میں ہو۔ یعنی ۲۳ ۲۴ ۲۵ اکتوبر کو دوسری مجلس شوری ہوگی کہ اس میں پھر نمائندے آئیں۔ جن سے پوچھا جائے گا کہ بقائے صاف ہوئے یا نہیں؟ چندے با قاعدہ ادا ہوئے یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو کیا مشکلات پیش آئیں؟ اس طرح آپ لوگوں کو ذمہ داری یاد دلائی جائے گی اور چونکہ اُس موقع کے لئے صرف یہی مضمون ہوگا اس لئے احباب اس کے متعلق پوری تیاری کر کے آئیں گے کیونکہ ہر نمائندہ کا فرض ہوگا کہ اپنی جماعت کے متعلق جواب دے ۔“ 66 اختتامی تقریر مجلس مشاورت کے تیسرے روز ۱۲۔ اپریل کو بحث آمد و خرچ پاس ہونے پر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہوئی تو حضور نے حاضرین کو الوداعی خطاب سے نوازا۔ آپ نے سورة محمد کی درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی ۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى تَعْلَمُ الْمُجْهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّبِرِينَ وَنَبْلُوا احْبَارَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَ شَاقُوا الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدى لَن يَضُرُّوا اللهَ شَيْئًا وَ سَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارُ فَلَن يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ فَلَا تَهِنُوا وَ تَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ ولَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ إِنَّمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهُوَ وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَ تَتَّقُوا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَ لَا يَسْلُكُمْ أَمْوَالَكُمْ إِن يَسْلُكُمُوهَا فَيُحْفِكُمُ تَبْخَلُوا وَ يُخْرِجُ أَضْغَانَكُمْ فَانْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ فَمِنْكُمْ مِّن يَبْخَلُ وَ مَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِ وَ اللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلَ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا امثالَكُمْ - اس کے بعد جماعت کی ترقی سے تعلق رکھنے والے بعض نہایت ہی اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :-