خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 732 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 732

خطابات شوری جلد دوم ۷۳۲ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء گزشتہ جنگ عظیم سے لے کر اس وقت تک اللہ تعالیٰ نے وقتاً فوقتاً اس کے مختلف حصے مجھ پر منکشف کئے جس کا ایک حصہ وہ تقریر بھی ہے جو میں نے اس سال جلسہ سالانہ پر کی۔اگر اس کو بھی مدنظر رکھ لیا جائے تو ایک نہایت ہی مکمل صورت اس انقلاب عظیم کی بن جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ دنیا میں اسلام کے ذریعہ پیدا کرنا چاہتا ہے اور ہمارے اندر وہ احساس اور بیداری پیدا ہو سکتی ہے جو اس انقلاب کے لئے ہم میں سے ہر شخص کے اندر ہونی چاہئے مگر بہت سے دوستوں نے ان امور کی اہمیت کو نہ سمجھا اور اس وجہ سے اُنہوں نے ان باتوں کو یاد نہ رکھا حالانکہ دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف سے جو آواز بلند کی جاتی ہے خدا تعالیٰ کا قاعدہ ہے کہ اُس کے مطابق دنیا کے گوشہ گوشہ سے آوازیں اٹھنی شروع ہو جاتی ہیں۔ہمارے ہاں سب سے پہلے انقلاب کا لفظ استعمال ہوا اور جب ہم نے یہ کہنا شروع کیا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ذریعہ دنیا میں انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے تو رفتہ رفتہ ہر ملک اور علاقہ سے انقلاب انقلاب کی آوازیں اُٹھنی شروع ہو گئیں۔یورپ بھی آج نیو آرڈر کے لئے بیتاب ہو رہا ہے اور باقی دنیا کے لوگ بھی خواہ مشرقی ہوں یا مغربی انقلاب کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔پس یہ آواز جو آج دنیا کے گوشہ گوشہ اور کونہ کونہ سے اُٹھ رہی ہے یہ بھی بتاتی ہے کہ آئندہ دنیا میں کوئی بہت بڑا انقلاب پیدا ہونے والا ہے اور چونکہ یہ انقلاب اسلام نے ہی پیدا کرنا ہے اس لئے جب تک دوست اسلامی تعلیم کو سمجھ کر اُس پر عمل نہیں کرتے ، وہ اس انقلاب سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ہماری جماعت میں صرف چند افراد ایسے ہیں جنہوں نے حقیقت کو سمجھا اور اس کے مطابق وہ کارروائی کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں مگر چند افراد کی جد و جہد جماعتی جدو جہد کی قائم مقام نہیں ہو سکتی۔مغربیت کے زوال کی پیشگوئی میں نے پہلے بھی بارہا کہا ہے اور اب پھر بڑے زور سے کہتا ہوں کہ دنیا میں مغربیت نے کافی حکومت کر لی۔اب خدا تعالیٰ کا منشاء ہے کہ وہ مغربیت کو کچل کر رکھ دے۔جو لوگ ڈرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مغربیت کا مقابلہ کس طرح ہو سکتا ہے، پر دہ قائم رہتا ہوا نظر نہیں آتا ، مردوں اور عورتوں کے آزادانہ میل جول کو کس طرح روکا جا سکتا ہے، یہ چیزیں ضروری ہیں اور اگر ہم ان امور میں مغربیت کی پیروی نہ کریں تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔وہ لوگ یاد