خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 39
خطابات شوری جلد دوم ۳۹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء غفلت کا ازالہ کیا جا سکے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس ہدایت پر ابھی تک ایک فیصدی حصہ بھی جماعت کا عامل نہیں ہوا۔اکثر حصہ جماعت کا ایسا ہے جس نے ابھی تک تبلیغ کے لئے وقف اوقات میں کوئی حصہ نہیں لیا۔یہ تو میں سمجھ سکتا ہوں کہ جماعت کا حصہ یا پا حصہ یا اہم حصہ ایسا ہو سکتا ہے جو اپنی مجبوریوں کے ماتحت اپنے اوقات وقف نہ کر سکے لیکن ۱۰۰ میں سے ۹۹ بلکہ اس سے بھی زیادہ حصہ وقف نہ کرے تو اس کے یہی معنی ہو سکتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تبلیغ کرنا ہمارا کام نہیں بلکہ مبلغوں کا کام ہے۔یا یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں تبلیغ کے لئے کوئی وقت معین کرنے کی ضرورت نہیں روزانہ جو تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔مگر یہ کہنا ان کی غلطی ہوگی۔انہیں چاہئے کہ اگر وہ روزانہ تبلیغ کرتے ہیں تو نیکی میں اور ترقی کریں۔ایسے لوگ اگر اس تحریک میں حصہ نہ لیں گے تو ان کے ارد گرد کے لوگ سمجھیں گے کہ اس تحریک میں حصہ لینا کوئی اتنا ضروری نہیں ہے اور اس طرح وہ ایسے لوگوں کے لئے روک کا موجب بنیں گے۔وہ شخص جو روزانہ تبلیغ کرنے میں ان کی نقل نہیں کرتا وہ ان کے تبلیغ کے لئے اوقات وقف نہ کرنے میں نقل کرے گا اس لئے چاہئے کہ وہ بھی حصہ لیں اور ضرور لیں۔تبلیغ ایک ایسا ضروری کام ہے اور ایسے اہم احکام میں سے ہے کہ قرآن کریم میں اس کا ذکر خاص طور پر کیا گیا ہے اور خدا تعالیٰ نے ہر مسلمان پر اسے فرض قرار دیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عن المنكر ا یعنی تم وہ لوگ ہو جو لوگوں کے نفع کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔یہ زید یا بکر سے نہیں کہا گیا بلکہ ساری اُمت سے کہا گیا ہے۔پس ہر مومن کا فرض ہے کہ تبلیغ کرے اور تبلیغ کے لئے وقت دے۔مگر ایک فیصدی بھی احمدی نہیں جنہوں نے وقت دیا ہو۔اگر کوئی نہ دینے پر مجبور ہو تو اُس کا فرض ہے کہ مجبوریاں پیش کر کے ہم سے اجازت لے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ جہاد کے لئے تشریف لے گئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیچھے چھوڑ گئے۔ابھی دو ہی منزل دور گئے تھے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی آ پہنچے اور کہا يَا رَسُول اللہ ! آپ کو جہاد کے لئے جاتے دیکھ کر گھر میں مجھ سے بیٹھا نہیں جاتا۔سارے مومن تو آپ کے ساتھ ہیں پھر مجھے کیوں پیچھے رکھا جاتا ہے۔آپ نے فرمایا پیچھے رہنا کوئی کم اہم کام نہیں، تم اسی پر مقرر ہو گئے اسی طرح معذوروں کو اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے