خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 515
۵۱۵ خطابات شوری جلد دوم مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء میں نئے لوگ شامل ہوتے ہیں اور وہ ہمارے دستور اور طریق سے ناواقف ہوتے ہیں اس وجہ سے اُن سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔یہی حکمت ہے جس کے ماتحت قرآن کریم میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لے کی دعا سکھلائی گئی ہے اور بجائے اهْدِنِی کے اخدنا کا لفظ رکھا گیا ہے۔بعض لوگ غلطی سے کہہ دیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس دعا کی کیا ضرورت تھی ، کیا آپ بھی نعوذ باللہ ہدائت سے محروم تھے کہ ہر نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ۔حالانکہ انہی الفاظ میں خدا تعالیٰ نے اس اعتراض کا جواب رکھا ہوا ہے اور وہ اس طرح کہ قرآن کریم نے اهْدِنِی نہیں بلکہ اهدنا کہا ہے۔اور کسی ایک فرد یا بعض افراد کو نہیں بلکہ تمام قوم کو اس میں شامل کیا ہے۔پس یہ دعا تمام قوم کے لئے ہے اور دُنیا میں کبھی کوئی قوم ایسی نہیں ہوسکتی جس میں ایسے لوگ شامل نہ ہوں جنہیں سیکھنے اور علم حاصل کرنے کی ضرورت نہ ہو بلکہ ہر قوم میں ایسے نئے لوگ شامل ہوتے رہتے ہیں جنہیں تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔کبھی تو نسلوں کے ذریعہ سے اور کبھی تبلیغ کے ذریعہ سے اور جبکہ ہمیشہ قوم میں ایسے لوگ موجود رہتے ہیں جو تعلیم اور تربیت کے محتاج ہوں تو لازماً یہ دُعا بھی ہمیشہ مانگنی پڑے گی کہ الھدنا الصراط المُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ۔پس یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں بلکہ اس میں یہ ایک بہت بڑا نکتہ بیان کیا گیا ہے کہ تم کبھی یہ خیال مت کرو کہ آئندہ نسلیں پیدا ہونی بند ہو جائیں گی یا نئے لوگ سلسلہ میں داخل نہیں ہوں گے۔اگر کوئی جماعت تبلیغی جماعت ہو اور نئے لوگ اُس میں داخل نہ ہوں تو یہ تو اُس کی موت کی علامت ہو گی۔اسی طرح اگر اولاد پیدا نہ ہو تو اس میں بھی قوم کی موت ہو گی۔غرض دُنیا میں جس قدر مذہبی جماعتیں ہیں اُن میں ہمیشہ دو طریق سے نئے آدمی داخل ہوتے ہیں۔ایک تو نئے آدمی اس طرح داخل ہوتے ہیں کہ وہ تبلیغ سے متاثر ہو کر نیا مذہب قبول کر لیتے ہیں اور دوسرے نئے آدمی اس طرح داخل ہوتے ہیں کہ نئی نسلیں پیدا ہوتی رہتی ہیں اور جبکہ قوموں میں ہمیشہ نئے آدمی شامل ہوتے رہتے ہیں تو کیا ان کو صراطِ مستقیم کی ضرورت نہیں کہ انسان یہ خیال کرے کہ مجھے یہ دعا مانگنے کی کیا ضرورت ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ