خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page v

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ پیش لفظ یہ اللہ تعالی کا خاص فضل و احسان ہے کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی الصلح الموعود کے حقائق و معارف سے پُر خطابات بر موقع مجالس شورای الموسوم خطابات شورای“ کی دوسری جلد احباب جماعت ” کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔جلد ھذا ۱۹۳۶ء تا ۱۹۴۳ء کی مجالس شورای کے خطابات پر مشتمل۔” خطابات شورای مجموعی طور پر تین جلدوں پر مشتمل ہیں۔تیسری جلد پر بھی کام جاری ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ بھی جلد احباب کی خدمت میں پیش کر دی جاوے گی۔وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيْزِ مجالس شوری کے خطابات کے مسودہ کی تیاری کا ابتدائی کام مکرم چوہدری رشیدالدین 66 ہے۔صاحب مربی سلسلہ نے سرانجام دیا۔فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ - محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کا بھی خاکسار تہہ دل سے ممنون ہے جنہوں نے مجالس مشاورت کی تمام رپورٹس کو پڑھا ، بعض ضروری امور کی نشاندہی کی اور قیمتی مشوروں سے نوازا۔محترم سید عبدالحئی شاہ صاحب ناظر اشاعت و نائب صدر فضل عمر فاؤنڈیشن نے خطابات شورای کی تیاری کے سلسلہ میں جہاں کبھی ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے کمال بشاشت سے متعلقہ عبارتوں کو پڑھ کر نہ صرف گراں قدر اور قیمتی مشوروں سے نوازا بلکہ بعض بنیادی امور میں بھی ہماری راہنمائی فرمائی۔خاکسار ان کا بھی دلی شکر یہ ادا کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزاء دے آمین۔