خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 438
خطابات شوری جلد دوم ۴۳۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء عیسی علیہ السلام سے بڑھے ہوئے ہوں اور بوعلی سینا پر ہی کیا منحصر ہے، دُنیا میں ہزاروں لستان ہیں، ہزاروں کا میاب لیکچرار ہیں، ہزاروں ایسے ہیں جو باتیں کرتے وقت تمام مجلس پر چھا جاتے ہیں مگر کیا اُنہوں نے دُنیا میں کبھی کوئی تغیر پیدا کیا؟ اور کیا ان کے ذریعہ کبھی کوئی سچی قوم بھی پیدا ہوئی؟ دُنیا میں ایسے لوگوں کے ذریعہ کبھی کوئی تغیر پیدا نہیں ہوا۔اس وجہ سے کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں دل سے نہیں کہتے۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے رسول اور ان کے خلفاء اور ان رسولوں کے بچے تابعین جو کچھ کہتے ہیں اپنے دل سے کہتے ہیں اور جب ان کی زبان پر الفاظ جاری ہوتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی ان کا دل غم سے پگھل رہا ہوتا ہے اور وہ ہر لفظ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور یہ دعا بھی کرتے جاتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمارے ان الفاظ کا تو شیریں پھل پیدا کر، ایسا نہ ہو کہ ہم بے مراد اور بے ثمر رہیں۔اسی لئے ان کی باتوں میں برکت ہوتی ہے اور جب ان کی زبان سے الفاظ نکل رہے ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اُن کے ساتھ دوڑتے چلے جاتے ہیں اور وہ کانوں کے راستے ان الفاظ کو لوگوں کے قلوب میں بٹھا دیتے ہیں یہاں تک کہ آہستہ آہستہ دُنیا میں ایک نہایت خوشگوار تغیر رونما ہو جاتا ہے۔مگر اپنے زمانہ میں لوگ ان کے متعلق یہی سمجھتے ہیں کہ وہ کوئی بڑے خطیب نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بعض دفعہ عربوں کے وفد آتے اور وہ آکر کہتے کہ استانی میں ہمارا مقابلہ کر لیا جائے۔گویا وہ خیال کرتے تھے که رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ دعویٰ ہے کہ میں بڑا لستان اور ادیب ہوں۔حالانکہ آپ کا یہ دعوی نہ تھا بلکہ آپ کا دعویٰ یہ تھا کہ میں خدا تعالیٰ کا ایک پیغامبر ہوں۔پس اس قسم کے آدمیوں کا جمع ہونا، ان کا مشوروں میں شامل ہونا اور آئندہ کے متعلق ان کا تدابیر سوچنا مفید ثابت نہیں ہو سکتا جو محض لستان اور لیکچرار ہوں اور جن کے دل تقوی وطہارت اور روحانیت سے خالی ہوں۔بلکہ ایسے ہی لوگ مفید ہو سکتے ہیں جو نیک اور پاک ہوں ، اور وہی تدابیر سلسلہ کے لئے مفید ہو سکتی ہیں جن کے ساتھ دل کا خون شامل ہو۔جن تدابیر کے ساتھ مومن کے دل کا خون شامل نہیں اور جن مشوروں کے ساتھ مومن کی عاجزانہ دعا ئیں شامل نہیں وہ تدابیر اور مشورے دین کے لئے مفید نہیں ہو سکتے۔پس سب کمیٹیوں کے ممبران کے تقرر میں بھی تقویٰ اور پرہیز گاری اور نیکی اور